کی رپورٹ کے مطابق مینار پاکستان گرائونڈ میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج نے عوام کو خواب غفلت سے جگا دیا ہے۔ دھرنوں نے کروڑوں عوام کو ظلم کیخلاف کھڑے ہونے کی جرات دی۔ ۔ ان کا کہنا تھا لاہور نے انقلاب مارچ کے حق میں ریفرنڈم کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو مارنے کیلئے زہریلی گیس کے 50 ہزار شیل بھارت سے منگوائے گئے تھے۔ یہی زہریلے شیل انقلاب مارچ کے شرکاء کو لگے۔جلسہ عام سے خطاب میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے چار بڑے اقتصادی زونز کے درمیان واقع ہے۔ ایران، بھارت اور چین کی باہمی تجارت پاکستان کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے۔ بہترین انفراسٹرکچر اور امن و امان سے ملک کو کاروبار کیلئے مثالی بنائیں گے۔ انقلاب کے بعد پاکستان کی سڑکیں سونا اُگلیں گی۔ پاکستان کو برکس، شنگھائی آرگنائزیشن اور دیگر اقتصادی تنظیموں کو حصہ بنائیں گے لیکن حکمران رہ گئے تو سارا پاکستان غیر ملکی کمپنیوں کو ٹھیکے پر دیدیا جائے گا۔
انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ پاکستان میں انقلاب کے بعد ملک کو فرقہ واریت سے پاک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کیمونزم، ملا ازم اور ٹیررازم سب چل چکے۔ اب پاکستان میں صرف '' قائد اعظم ازم'' چلے گا
source : www.abna.ir