عراق کے صوبہ کربلا میں محرم کے ایام میں سکیورٹی کے خصوصی منصوبے پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ العراقیہ ٹی وی چینل کے مطابق برات الاوسط خصوصی کاروائی کے کمانڈر عثمان الغانمی نے آج اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال نویں اور دسویں محرم کو کربلائے معلی میں سکیورٹی کے لئے پچّیس ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا یہ منصوبہ اس سے قبل کے سکیورٹی منصوبوں سے بالکل الگ ہے۔ عثمان الغانمی نے کہا کہ اس سال کربلا میں عام شہریوں اور گاڑیوں کے داخلے کے لئے کچھ سہولتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے اور سکیورٹی کے اس منصوبے کے تحت عاشور کے دن سکیورٹی کے لئے عام افراد سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔کربلا کے آئی جی پولیس نے بھی اعلان کیا ہے کہ کربلا جانے والے رستوں کو فضائی طریقوں سے بھی کنٹرول کیا جائے گا۔
source : urdu.irib.ir