اردو
Tuesday 26th of November 2024
0
نفر 0

شیعہ نماز میں کیوں سجدہ گاہ پر سجدہ کرتے ہیں؟

شیعہ نماز میں کیوں سجدہ گاہ پر سجدہ کرتے ہیں؟

علیکم السلامبعض لوگ یہ تصور کرتے ہیں کہ خاک یا شہیدوں کی تربت پر سجدہ کرنا ان کی عبادت کرنے کے برابر ہے اوریہ ایک قسم کا شرک ہے . اس سوال کے جواب میں اس بات کی طرف توجہ دلانا ضروری ہے کہ ان دو جملوں 'السجود للّہ'و 'السجود علیٰ الأرض' میں بڑا فرق ہے اور اس سوال سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوال کرنے والا ان دو جملوں کے درمیان موجود فرق کو نہیں سمجھ پایا ہے.السجود للّہ کے معنی یہ ہیں کہ سجدہ خدا کے لئے ہوتا ہے اور السجود علیٰ الأرضیعنی سجدہ زمین پر ہوتا ہے.بہ الفاظ دیگر ہم زمین پر خدائے عظیم کا سجدہ بجا لاتے ہیں اصولی طور پر دنیا کے سارے مسلمان کسی نہ کسی چیز کے اوپر سجدہ کرتے ہیں جبکہ وہ خدا کا سجدہ کرتے ہیں مسجد الحرام میں بھی لوگ پتھروں پر سجدہ کرتے ہیں جبکہ ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ خدا کا سجدہ کررہے ہیں .اس بیان کے ساتھ یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ خاک یا پتوں یا کسی اور چیز پر سجدہ کرنا ان چیزوں کی عبادت نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعہ خدائے عظیم کے سامنے خود کو خاک سمجھتے ہوئے اس کے لئے سجدہ کرنا مقصود ہوتا ہے اور اسی طرح یہ بات بھی واضح ہوجاتی ہے کہ خاک شفا پر سجدہ کرنا خاک شفا کو سجدہ کرنا نہیں ہے.قرآن مجید فرماتا ہے:( وَلِلَّہِ یَسْجُدُ مَنْ فِ السَّمَاوَاتِ وَالْأرْض)(١)اللہ ہی کو زمین و آسمان میں رہنے والے سب سجدہ کرتے ہیں.نیز پیغمبرۖ اسلام فرماتے ہیں:'جُعِلَتْ ل الأرض مسجدًا وطھورًا' (٢)زمین میرے لئے جائے سجدہ اور پاک کرنے والی قرار دی گئی ہے.لہذا 'خد اکے لئے سجدہ ' اور 'زمین یا خاک شفا پر سجدہ' کے درمیان آپس میں پوری طرح سازگاری ہے کیونکہ خاک اور پتوں پر سجدہ کرنا خدائے عظیم کے سامنے انتہائی درجہ کے خضوع کی علامت ہے . اس بارے میں شیعوں کے نظرئیے کی وضاحت کے لئے بہتر یہ ہے کہ ہم امام صادق ـ کے اس گہر بار ارشاد کو پیش کریں:'عن ھشام ابن الحکم قال قلت لأب عبداللّہ ـ اخبرن عما یجوز السجود علیہ و عما لایجوز علیہ؟ قال : السجود لایجوز لاّعلی الأرض أو ما أنبتت لاّرض الا ماأکل أو لبس فقلت لہ:جعلت فداک ماالعلّة ف ذلک؟ قال: لأن السجود ھو الخضوع للّہ عزّوجلّ فلا ینبغ أن یکون علیٰ ما یؤکل و یلبس لأن أبناء الدنیا عبید ما یأکلون و یلبسون والساجد ف سجودہ ف عبادة اللّہ عزّوجلّ فلا ینبغ أن یضع جبھتہ ف سجودہ علیٰ معبود أبناء الدنیا الذین اغتروا بغرورھا والسجود علیٰ الأرض أفضل لأنہ أبلغ ف التواضع والخضوع للّہ عزّوجلّ'(۳)ہشام بن حکم کہتے ہیں کہ میں نے امام صادق ـ کی خدمت میں عرض کیا کہ آپ رہنمائی فرمائیں کہ کن چیزوں پرسجدہ کرنا صحیح ہے اور کن چیزوں پر صحیح نہیںہے؟ امام ـ نے فرمایا سجدہ صرف زمین اور اس سے اگنے والی اشیاء پر ہوسکتا ہے لیکن کھانے اور پہننے والی اشیاء پر سجدہ نہیں کیا جاسکتا میں نے عرض کی : میں آپ پرقربان ہوجاؤں اس کا کیا سبب ہے؟ امام نے فرمایا: سجدہ خداوند عزوجل کے لئے خضوع کا نام ہے پس یہ صحیح نہیں ہے کہ کھانے اور پہننے والی چیزوں پر سجدہ کیا جائے کیونکہ دنیا پرست افراد خوراک اور لباس کے بندے ہیں جبکہ انسان سجدے کی حالت میں اللہ عزوجل کی عبادت میں مشغول ہوتا ہے.پس یہ مناسب نہیں ہے کہ اپنی پیشانی اس چیز پر رکھے جس کو دنیا پرست اپنا معبود سمجھتے ہیں اور وہ دنیا کے دھوکہ میں آگئے ہیںاور زمین پر سجدہ کرنا افضل ہے کیونکہ اس سے خدا کی بارگاہ میں زیادہ خضوع کا اظہار ہوتا ہے .امام کا یہ کلام اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ خاک پر سجدہ اس وجہ سے کیا جاتا ہے کہ یہ کام خدا کی بارگاہ میں تواضع کو ظاہر کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے. یہاں پرایک اور سوال بھی سامنے آتا ہے کہ شیعہ صرف خاک اور بعض پتوں ہی پر کیوں سجدہ کرتے ہیں اور باقی چیزوں پرسجدہ کیوں نہیں کرتے؟اس سوال کا جواب یہ ہے کہ جس طرح یہ ضروری ہے کہ ہر عبادت کا حکم شریعت کی طرف سے ہم تک پہنچے اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ اس کے تمام شرائط ، اجزاء ، اور اس کا طریقہ بھی شریعت کو بیان کرنے والی شخصیت یعنی پیغمبراکرم ۖ کے اقوال اور کردار کے ذریعے ہم تک پہنچے کیونکہ قرآن کے حکم کے مطابق تمام مسلمانوں کے لئے اسوہ اور نمونہ عمل فقط پیغمبر گرامیۖ کی ذات ہے .اب ہم چند ایسی احادیث ذکر کرتے ہیں جو اس بارے میں پیغمبراسلامۖ کی سیرت کو بیان کرتی ہیں یہ حدیثیں اس بات کو بیان کرتی ہیں کہ آنحضرتۖ خاک پر اور زمین سے اگنے والی بعض چیزوں جیسے چٹائی وغیرہ پر سجدہ فرماتے تھے اور آج شیعہ بھی اسی چیز کا عقیدہ رکھتے ہیں بہت سے مسلمان محدثین نے اپنی صحاح ومسانید میں آنحضرتۖ سے نقل کیا ہے کہ آپۖ نے زمین کو اپنے لئے سجدہ کے عنوان سے پہچنوایا تھا آنحضرتۖ فرماتے ہیں:'جعلت ل الأرض مسجدًا و طھورًا'(۴)زمین میرے لئے جائے سجدہ اور پاک کرنے والی قرار دی گئی ہے.١)اس حدیث میں لفظ 'جعلت 'قانون گزاری کے معنی میں ہے اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ یہ مسئلہ دین اسلام کی پیروی کرنے والوں کے لئے ایک حکم الہی ہے اس حدیث سے خاک، پتھر اور ہر اس چیز پر سجدے کا جائز ہونا ثابت ہوتا ہے کہ جس کو زمین کہا جاسکے.٢)بعض دوسری روایات اس نکتے پردلالت کرتی ہیں کہ پیغمبر اسلامۖ نے مسلمانوں کو حکم دیا ہے کہ سجدہ کرتے وقت اپنی پیشانیوں کو خاک پر رکھا کریں جیسا کہ زوجہ پیغمبرۖ ام سلمہ آنحضرتۖ سے روایت کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا:'ترِّب وجھک للّہ'(۵)اللہ کے لئے اپنے چہرے کو خاک پر رکھو.اس حدیث میں 'ترب' کے لفظ سے دو نکتے سمجھ میں آتے ہیں ایک یہ ہے کہ انسان کو سجدہ کرتے وقت اپنی پیشانی کو خاک پر رکھنا چاہیے دوسرا نکتہ یہ ہے کہ 'ترب' صیغہ امر ہے لہذا خاک پر سجدہ کرنا واجب ہے.٣)خود آنحضرتۖ کا عمل بھی خاک پر سجدے کے صحیح ہونے کا بہترین گواہ ہے وائل بن حجر کہتے ہیں:'رأیت النب ۖ اِذا سجد وضع جبھتہ و أنفہ علیٰ الأرض'(۶)میں نے پیغمبر ۖکو دیکھا ہے کہ جب آپ سجدہ کرتے تھے تو اپنی پیشانی اور ناک کو زمین پر رکھتے تھے.انس بن مالک اور ابن عباس اور آپۖ کی ازواج جیسے عائشہ اور ام سلمہ اور بہت سے محدثین نے اس طرح روایت کی ہے:'کان رسول اللّہ ۖ یصل علیٰ الخمرة'(۷) رسول خدا ۖ چٹائی پر نماز پڑھتے تھے (ایسی چٹائی جوکہ کھجور کی پتیوں سے تیار کی جاتی تھی)پیغمبر اکرمۖ کے صحابی ابوسعید کہتے ہیں کہ:'دخلت علیٰ رسول اللّہ ۖ وھو یصل علیٰ حصیر'(۸)میں رسول خداۖ کی خدمت میں حاضر ہواتو اس وقت آپ چٹائی پر نماز پڑھ رہے تھے .یہ بات شیعوں کے نظرئیے کے صحیح ہونے کی گواہی دیتی ہے کیونکہ وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ زمین سے اگنے والی ان اشیاء پر سجدہ صحیح ہے جو نہ تو کھائی جاتی ہوں اور نہ ہی پہنی جاتی ہوں.٤)پیغمبر اسلامۖ کے اصحاب اور تابعین کی سیرت اور ان کے اقوال بھی اس بارے میں آنحضرت کی سنت کو بیان کرتے ہیں :جابر بن عبداللہ انصاری کہتے ہیں :'کنت أصل الظہر مع رسول اللّہ ۖ فأخذ قبضة من الحصاء لتبرد ف کف أضعھا لجبھت أسجد علیھا لشدة الحرّ'(۹) جب میں رسول اللہ ۖ کے ساتھ نماز ظہر پڑھتا تھا تو اپنی مٹھی میں سنگ ریزے اٹھا لیتا تھا تاکہ وہ میرے ہاتھ میں ٹھنڈے ہو جائیں اور انہیں سجدہ کے وقت اپنی پیشانی کے نیچے رکھ سکوں کیونکہ گرمی بہت شدید تھی.اور پھر خود راوی نے اس بات کا اضافہ کیا ہے کہ اگر اپنے کپڑوں پر سجدہ کرنا جائز ہوتا تویہ سنگریزوں کے اٹھانے اور انہیں سنبھالنے سے آسان تھا .ابن سعد (وفات ٢٠٩ ھ) اپنی کتاب 'الطبقات الکبری' میں یوں لکھتے ہیں:'کان مسروق اِذا خرج یخرج بلبنةٍ یسجد علیھا ف السفینة'(۱۰)مسروق ابن اجدع جس وقت سفر کے لئے نکلتے تھے تواپنے ساتھ ایک کچی اینٹ رکھ لیتے تھے تاکہ کشتی میں اس پر سجدہ کرسکیں .مسروق بن اجدع پیغمبرۖ کے تابعین اورابن مسعود کے اصحاب میں سے تھے،کتاب 'الطبقات الکبری' کے مؤلف ان کے بارے میں تحریر کرتے ہیں:' وہ پیغمبر اکرمۖ کے بعد اہل کوفہ میں سے طبقہ اول کے لوگوں میں سے تھے اور انہوں نے ابوبکر ، عمر، عثمان، علی اور عبداللہ بن مسعود سے روایتیں نقل کی ہیں .'اس کلام سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ مٹی کی سجدہ گاہ کا ہمراہ رکھنا ہرگز شرک یابدعت نہیں ہے کیونکہ صحابۂ کرام بھی ایسا کرتے تھے .(۱۱)نافع کہتے ہیں :' ان ابن عمرکان اذا سجد و علیہ العمامة یرفعھا حتیٰ یضع جبھتہ بالأرض'(۱۲)عبد اللہ بن عمر سجدہ کرتے وقت اپنے عمامے کو اوپر کرلیا کرتے تھے تاکہ اپنی پیشانی کو زمین پر رکھ سکیں.رزین کہتے ہیں:'کتب اِلّ علّ بن عبداللّہ بن عباس أن أبعث لَّ بلوح من أحجار المروة أسجد علیھا '(۱۳)علی بن عبداللہ بن عباس نے مجھے لکھا کہ مروہ پہاڑ کے ایک پتھر کی تختی میرے پاس بھیج دو تاکہ میں اس پر سجدہ کرسکوں.٥)دوسری طرف سے مسلمان محدثین نے کچھ روایتیں نقل کی ہیں جن کے مطابق پیغمبر اسلام ۖ نے ایسے افراد کو ٹوکا ہے جو سجدہ کرتے وقت اپنی پیشانی اور زمین کے درمیان عمامے کے کپڑے کو حائل کرلیا کرتے تھے .صالح سبائی کہتے ہیں :'اِنّ رسول اللّہ ۖ رأی رجلاً یسجد علیٰ جنبہ و قد اعتم علیٰ جبھتہ فحسر رسول اللّہ ۖ علیٰ جبھتہ'(۱۴)رسول خدا ۖ نے اپنے پاس ایک ایسے شخص کو سجدہ کرتے دیکھا جس نے اپنی پیشانی پر عمامہ باندھ رکھا تھا تو آنحضرتۖ نے اس کے عمامے کو ہٹا دیا .عیاض بن عبداللہ قرشی کہتے ہیں:'رأی رسول اللّہ ۖ رجلاً یسجد علیٰ کور عمامتہ فأوما ٔ بیدہ ارفع عمامتک وأومأ الیٰ جبھتہ'(۱۵)رسول خدا ۖ نے ایک شخص کو دیکھا جو اپنے عمامے کے ایک گوشے پر سجدہ کررہا تھا تو آپ نے اس کی طرف ہاتھ اٹھا کر پیشانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا اپنے عمامے کو اوپر اٹھاؤ.ان روایات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ رسول خداۖ کے زمانے میں زمین پر سجدہ کرنا ایک لازمی امر تھا اور جب بھی کوئی شخص عمامے پر سجدہ کرتا تو آنحضرتۖ اسے اس کام سے روکتے تھے .٦)شیعوں کے ائمہ اطہار ٪ جوکہ حدیث ثقلین کے مطابق، قرآن مجید سے کبھی جدا نہ ہوںگے اور دوسری طرف وہ پیغمبر اکرمۖ کے اہل بیت ہیںانہوں نے زمین پر سجدہ کو صراحت کے ساتھ بیان کیا ہے امام صادق ـ فرماتے ہیں:'السجود علیٰ الأرض فریضة و علیٰ الخمرة سنة'(۱۶)زمین پر سجدہ کرنا حکم الہی ہے اور چٹائی پرسجدہ سنت پیغمبر ۖ ہے.اور ایک مقام پر فرماتے ہیں :'السجود لایجوز اِلاعلیٰ الأرض أو علیٰ ما أنبتت الأرض اِلا ما أکل أو لبس'(۱۷)سجدہ کرنا صحیح نہیں ہے سوائے زمین یا اس سے اگنے والی اشیاء پر لیکن کھائی اور پہننے والی اشیاء پر سجدہ نہیں ہوسکتا.نتیجہ:گزشتہ دلائل کی روشنی میں یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ نہ صرف اہل بیت ٪ کی روایات بلکہ رسول خداۖ کی سنت اور آنحضرتۖ کے اصحاب اور تابعین کی سیرت اس بات کی گواہ ہیں کہ سجدہ صرف زمین یا اس سے اگنے والی اشیاء (سوائے کھانے اور پہنے جانے والی اشیاء کے) پر ہی کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ بقیہ دوسری چیزوں پر سجدے کے جائز ہونے کے سلسلے میں اختلاف پایا جاتا ہے لہذا اس احتیاط پر عمل کرتے ہوئے نجات اور کامیابی کی راہ صرف یہ ہے ک


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وضو ،غسل اور تیمم کا فلسفہ کیا ہے؟
شیعہ نماز میں کیوں سجدہ گاہ پر سجدہ کرتے ہیں؟
حلالہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
کیا پیغمبر اکرم (ص) امّی تھے؟
دینی سوالات اورجوابات
فلسفہ اور اسرار حج کیا ہیں؟
کیا کوکب دری کے مصنف عارف تھے؟
کتاب "مکیال المکارم" کے مطابق امام زمانہ کی ...
مصحف علی علیہ السلام کہاں ہے؟
سوال کا متن: نمازِ امام رضا عليہ السلام؟

 
user comment