عراق کے سومریہ ٹی وی چينل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک مقامی ذریعے نے صوبۂ دیالہ میں واقع حوض سنسل کے علاقے کے ایک تیرہ سالہ نوجوان کو دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کے ہاتھوں اغواء کۓ جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ جب دہشتگرد عناصر کو پتہ چلا کہ اس نوجوان کے موبائل میں ان کے ایک خفیہ ٹھکانے کی تصاویر ہیں تو انھوں نے اس نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس سے قبل صوبۂ صلاح الدین میں بھی ذرائع نے کہا تھاکہ داعش کے دہشتگردوں نے مشرقی تکریت میں واقع العلم کے علاقے میں سترہ افراد کو داعش کے خلاف ایک گروہ تشکیل دینے کی بناء پر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے اس سے قبل موصل کے تیس جوانوں کو بھی داعش میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے قتل کر دیا تھا۔
source : www.abna.ir