عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک مجلس عزا کے دوران ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع التاجی کے علاقے الحمامیات میں ایک مجلس عزا کے دوران ہونے والے اس دھماکے میں کم از کم بائیس افراد جاں بحق اور چوّن دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے اعلان کیا ہے کہ صوبے صلاح الدین میں شہر بلد کے اطراف کے علاقوں کو مکمل طور پر دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے اور تکریت کے جنوب میں السیفونہ کے علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا اور بلد اور ضلوعیہ کے درمیان مختلف علاقوں میں کئی بموں کا انکشاف کرکے انھیں ناکارہ بنادیا گیا۔ عراق کی وزارت داخلہ نے بلد اور اس کے اطراف کے علاقوں کو امن علاقے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ادھر عراق کی وزارت دفاع نے صوبے الانبار میں سینتیس دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
source : www.abna.ir