اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

مصری عدالتوں کی حماس کے خلاف سازش

مصری عدالتوں کی حماس کے خلاف سازش

قاہرہ کی ایک عدالت نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام کو دہشتگرد تنظیموں میں قرار دے دیا- قاہرہ کی اس عدالت نے دعوی کیا ہے کہ مصر میں ہونے والی دہشتگردانہ کاروائی میں القسام بریگیڈ کا ہاتھ رہا ہے- فلسطین کی انقلابی تحریک کے بارے میں مصر کی عدالت نے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ کسی بھی عرب ملک اور خاصطور سے مصر میں اس کی کوئی مداخلت نہیں ہے- تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں مصر کے علاقے سینا میں انجام پانے والی دہشتگردانہ کاروائی میں حماس کے ملّوث ہونے کے بارے میں مصری عدالت کے الزام کی سختی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی تحریک حماس، ایک انقلابی تحریک ہے جو صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے مقابلے میں صرف فلسطینیوں کا دفاع کرتی ہے اور اس کا، دنیا کے کسی بھی علاقے میں دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے- حماس کے اس ترجمان نے کہا ہے کہ مصری ذرائع ابلاغ کو چاہیئے کہ فلسطین کی اس انقلابی تحریک کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے سے گریز کریں- واضح رہے کہ جمعرات کے روز مصر کے شمال مشرقی شہر العریش میں فوجی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے ایک خود کش حملے میں لگ بھگ تیس افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں بیشتر سیکیورٹی اہلکار رہے ہیں-


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وال اسٹریٹ جرنل: عرب حکام نے فلسطین کو بھلا دیا ہے
گزشتہ تیس سال کے دوران انڈونیشیا کی سب سے بڑی ...
متعصب یہودیوں کے ہاتھوں اسحاق نبی (ع) کے مقبرے کی ...
امام رضا (ع) کي دس احاديث
قدس شريف : صیہونی مكانات كی تعمير ، حماس كی بھر ...
۲۸ صفر کو حرم امیر المومنین کے زائرین کی تعداد ...
اہم انکشاف، شہید سبط جعفر کا قاتل ایم کیو ایم کا ...
رہبر معظم: عدل و انصاف کو زندہ اور حاضر موضوع میں ...
دنیا بھر میں امام رضا علیہ السلام فیسٹول
مشرکین مکہ بھی حرام مہینوں میں جنگ روک دیا کرتے ...

 
user comment