کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور کے نائب صدر ستاری نے اتوار کو بتایا کہ جلد ہی ایران ملک میں بنے سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کرے گا.
ستاري نے اس سلسلے میں مزید معلومات نہیں دی، تاہم ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ 3 فروری کو اس سیٹلائٹ کو روانہ کیا جا سکتا ہے. ایران 3 فروری کو یوم خلائی ٹیکنالوجی کے عنوان سے مناتا ہے۔
ستاري کا کہنا تھا کہ لانچ سے پہلے ماہرین سیٹلائٹ کی تکنیکی خصوصیات کی تفصیل پیش کریں گے.
ایران اقوام متحدہ کی خلا کے پرامن استعمال کی کمیٹی کے 24 بانی ممالک میں سے ایک ہے.
اس کمیٹی کا قیام 1959 میں عمل میں آیا تھا۔
source : www.abna.ir