اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

پشاور امام بارگاہ و مسجد میں خودکش حملہ، 79 مومنین شہید اور زخمی

پشاور امام بارگاہ و مسجد میں خودکش حملہ، 79 مومنین شہید اور زخمی

پشاور سے اطلاعات کے مطابق گنجان آباد علاقے حیات آباد میں پاسپورٹ آفس کے نزدیک واقع امامیہ مسجد و امام بارگاہ میں چھ سے سات دہشتگرد پولیس کی وردی میں اس وقت داخل ہوئے جب نماز جمعہ کے بعد عصر کی نماز کی آخری رکعت جاری تھی۔ دہشتگردوں نے پہلے نمازیوں پر گرینیڈ پھینکے اور ان پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق ان میں سے ایک خود کش حملہ آور نے مسجد کے اندر آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور اسکے فورا بعد مزید دہشتگرد اندر آئے اور انہوں نے شدید فائرنگ شروع کر دی۔ اس حملے میں اب تک ۱۹ افراد شہید جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ زرائع کے مطابق بعض نمازیوں نے شدید فائرنگ کے دوران دہشتگردوں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ایک اور دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دہشتگردوں نے بھاگتے ہوئے اپنی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ بھاگنے والے دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔ آخری اطالاعات کے مطابق دہشتگردوں کے ایک ساتھی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

خیبرپختوخوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے انیس افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے- اس واقعہ کے بعد پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے-
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا ہے- پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی پشاور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے حضور سجدہ ریز مسلمانوں کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے- متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا کو ہدف بنا رکھا ہے- مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ ایکشن کمیٹی نے پشاور کی مسجد اور امام بارگاہ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے-


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کمبوڈیا: اہل سنت کے عالم دین مدینہ منورہ میں حصول ...
بنگلادیش میں حزب اختلاف کی اپیل پر دوسرے دن بھی ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
القاعدہ، حزب اللہ اور حماس (1)
بزرگ علما اور مراجع کی شرکت سے قم میں شہدا منی کی ...
لبنانی وزیر ترقیات: شیعہ مذہب کے نظریئے کی بنیاد ...
نجف اشرف میں ’’بین الاقوامی غدیر میڈیا ...
برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو ...
بيلجئم میں اسلام دشمنوں كی جانب سے قرآن مجيد كی ...

 
user comment