سحرعالمی نیٹ ورک نےالنشرۃ ویب سائٹ کے حوالے سے مصری وزیر خارجہ سامح تشکری کا بیان نقل کیا ہے جس ميں انہوں نےکہا ہے کہ مصر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک تجویز پیش کرنا چاہتا ہے کہ لیبیا کی قانونی حکومت کو بین الاقوامی حمایت حاصل ہو تاکہ داعش گروہ کے خلاف جنگ کے لئے لیبیا کے ساتھ مشترکہ تعاون انجام پاسکے۔ واضح رہے کہ مصری فوج نے لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کرکے چالیس سے پچاس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے- مصری فوج کا یہ حملہ داعش کے ہاتھوں مصر کے اکیس قبطیوں کا سرقلم کرنے کی ایک ویڈیو کلیپ منظر عام پر آنےکے بعد کیا-ادھر لیبیا کےوزیرخارجہ نےجو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ کے دورے پر ہيں کہا ہے کہ لیبا اپنے ملک میں بین الاقوامی فوجی مداخلت کامخالف ہے- فرانس پرس کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے وزیر خارجہ محمد الدائری نے کہا ہےکہ لیبیا کےحکام نےدہشت گرد گروہوں سے مقابلے کے لئے لیبیا کی فوج کے لئے اسلحہ جاتی مدد کی ہی درخواست کی ہے- لیبیا کےوزیرخارجہ الدایری کے بقول لیبیانےاس مرحلے میں بین الاقوامی فوجی مداخلت کی کوئي درخواست نہیں کی
source : www.abna.ir