کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک میجر شہید ہوگیا۔ میجر زاہد اقبال نے ۱۹۹۹ءمیں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ وہ مانسہرہ سے تعلق رکھتے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سرچ آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں میجر زاہد اقبال شہید ہوگئے جبکہ پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق جھڑپ افغان سرحد کے قریب ہوئی جہاں دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن جاری تھا۔ جھڑپ میں کئی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
source : www.abna.ir