سعودی عرب کی "واس" نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلمان بن عبدالعزیز نے کئی حکام اور عہدیداروں کو معزول اور منصوب کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شاہی تقریبات کے انچارج محمد بن عبدالرحمن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ سعودی
سعودی عرب کی "واس" نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلمان بن عبدالعزیز نے کئی حکام اور عہدیداروں کو معزول اور منصوب کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شاہی تقریبات کے انچارج محمد بن عبدالرحمن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ سعودی بادشاہ نے محمد بن عبدالرحمن کی جگہ خالد بن صالح کو شاہی تقریبات کے انتظامی امور کا نیا انچارج مقرر کیا ہے۔ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ ہفتے کابینہ کے بہت سے افراد میں رد و بدل کیا تھا کہ جسے میڈیا نے سعودی عرب میں سیاسی زلزلے سے تعبیر کیا ہے۔ ان تبدیلیوں میں سے ایک یہ تھی کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل کو چالیس برسوں کے بعد برطرف کرکے ان کی جگہ عادل الجبیر کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا
source : abna