اردو
Tuesday 7th of January 2025
0
نفر 0

دین کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کے لیے مختلف زبانوں میں مہارت واجب کفائی ہے

قم کے مدرسہ علمیہ امام کاظم(ع) میں منعقدہ ’’حوزہ اور بین الاقوامی میدان‘‘ کے زیر عنوان ایک کانفرنس میں آیت اللہ مکارم شیرازی نے موجودہ دور میں بین الاقوامی سطح پر حوزہ ہائے علمیہ کی کارکردگی کی ضرورتوں پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اسلام عالمی اور جاودانی دین ہے کسی زمان اور م
دین کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کے لیے مختلف زبانوں میں مہارت واجب کفائی ہے

قم کے مدرسہ علمیہ امام کاظم(ع) میں منعقدہ ’’حوزہ اور بین الاقوامی میدان‘‘ کے زیر عنوان ایک کانفرنس میں آیت اللہ مکارم شیرازی نے موجودہ دور میں بین الاقوامی سطح پر حوزہ ہائے علمیہ کی کارکردگی کی ضرورتوں پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اسلام عالمی اور جاودانی دین ہے کسی زمان اور مکان سے مخصوص نہیں ہے لہذا اسلام کو پوری دنیا تک پہنچانا دینی مدارس اور علماء کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے دین اسلام کی تبلیغ کی راہ میں سب سے اہم چیز دنیا کی مختلف زبانوں میں مہارت حاصل کرنا قرار دیا اور کہا کہ دینی طلاب اور علماء پر عصر حاضر میں واجب کفائی ہے کہ وہ دنیا کی زندہ زبانوں میں مہارت حاصل کریں اور دین کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں۔
حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ لوگ اس وقت داعش کی وجہ سے اسلام کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہا کہ لوگوں کو ان کی مقامی زبانوں میں سمجھانا چاہیے کہ داعش ہم میں سے نہیں ہے اس گروہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلام جنگ و جدال کا دین نہیں ہے اسلام محبت اور ہمدردی کا دین ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نیشنل ایکشن پلان کامیاب نہیں ہوا تو اپنے تحفظ ...
مسلم معاشرہ كی نجات، ترويج قرآن میں مضمر ہے
امريكہ میں مساجد كے حوالے سے سروے كے نتائج منتشر ...
مشرقی نائیجیریا کی مسجد پر خود کش حملہ، چھے افراد ...
فرانس کی گرول ہٹ مسجد کی بے حرمتی
ہمبرگ میں یورپ کے پہلے قرآنی مقابلوں کا آغاز
شکارپور:علم کی توھین کے بعد احتجاج کرنے والے ...
رہبر انقلاب کی جانب سے شہدائے منیٰ کے ایصال ثواب ...
رہبر معظم کا حضرت امام خمینی (رہ) کی 27ویں برسی کے ...
روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام نسل کشی نہیں ہے

 
user comment