اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بس پر کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے 45 سے زائد افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔بس میں 50 سے 60 افراد سوار تھے جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔اکثر افراد کو سر پر گولیاں ماری گئیں۔ بس میں اسماعیلی کمیونٹی کے افراد سوار تھے-
آئی جی سندھ غلام حید جمالی نے بتایا کہ بس میں 60 افراد سوار تھے جن میں سے 43 افراد کی شہادت ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں خواتین سمیت 17 افراد شامل ہیں۔
واقعہ کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ 3 موٹر سائیکلوں پر سوار6 دہشت گردوں نے بس میں گھس کرفائرنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں 16 خواتین بھی شامل ہیں۔
فائرنگ کے واقعہ میں استعمال ہونے والے اسلحے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی جگہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے خول ملے ہیں
پاکستان میں مقیم اسماعیلی برادری اور کالاش قبائل کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے اکثر و بیشتر دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔
گزشتہ برس فروری میں 50 منٹ کی ایک وڈیو میں ٹی ٹی پی میڈیا ونگ نے اپنی ویب سائٹ پر اسماعیلی مسلمانوں اور کالاش برادری کے خلاف ' مسلح جدوجہد' کا اعلان کیا تھا۔
سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بس پر کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے 45 سے زائد افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔بس میں 50 سے 60 افراد سوار تھے جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔اکثر افراد کو سر پر گولیاں ماری گئیں۔ بس میں اسماعیلی کمیونٹی کے افراد سوار تھے-

source : abna