کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے ہندوستان کے مختلف علاقوں خاص طور سے شمالی علاقوں میں شدّت کے ساتھ محسوس کئے گئے۔ ان رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر سات اعشار
کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے ہندوستان کے مختلف علاقوں خاص طور سے شمالی علاقوں میں شدّت کے ساتھ محسوس کئے گئے۔ ان رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر سات اعشاریہ چار کے شدید جھٹکوں کے ساتھ آنے والے زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا جبکہ پٹنہ میں دیوار گرنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اترپردیش میں بھی ایک عورت کے ہلاک ہونے کی خبر ملی ہے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے میرٹھ، علی گڑھ، مرادآباد، کانپور، بریلی اور الہ آباد سمیت مختلف علاقوں میں منجملہ ریاست بہار میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز زمین کے اندر اٹھارہ کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ ادھر نیپال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جہاں چار افراد کے مارے جانے کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں-
source : abna