اردو
Thursday 25th of July 2024
0
نفر 0

حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے. مولانا حسین مسعودی

کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے، خصوصاً پانی و بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ عوام اس وقت سخت کرب میں مبتلا ہیں، گلبرگ ٹاؤن میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں
حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے. مولانا حسین مسعودی

کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے، خصوصاً پانی و بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ عوام اس وقت سخت کرب میں مبتلا ہیں، گلبرگ ٹاؤن میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی و پانی کی عدم فراہمی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، افسوس اس بات کا ہے کہ منتخب نمائندے اور حکومتی ذمہ داران اس طرف توجہ دینے کیلئے تیار نہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ عوام کی پریشانی دور ہو اور وہ سکھ اور چین کے ساتھ رہ سکیں، انہوں نے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ وہ یہاں بسنے والے تمام طبقات کے مسائل پر توجہ دیں کیونکہ عوام کی جان و مال اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس کو نبھانے میں حکمران وقت ناکام نظر آتے ہیں۔ انہوں نے عوام کے تمام طبقات سے کہا کہ وہ اپنے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں اور پر امن طریقوں سے اپنی آواز ایوانوں تک پہنچائیں۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment