سامراء کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ایک پولیس چھاونی پر دھشتگردی عناصر نے تین کار بم دھماکوں سے حملہ کیا ہے۔
سامراء کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ایک پولیس چھاونی پر دھشتگردی عناصر نے تین کار بم دھماکوں سے حملہ کیا ہے۔
اس دھشتگردانہ حملے میں سیکیورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں کے ۵۰ سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں ۳۸ افراد عراقی پولیس کے شامل ہیں۔
اسکای نیوز ٹی وی چینل کے مطابق ایک حملہ آور نے ٹینک میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔
عراق کے طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور مزید جانی نقصان کا خدشہ پایا جاتا ہے۔
source : abna