اردو
Monday 6th of January 2025
0
نفر 0

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا آیت اللہ آصفی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن آیت اللہ محمد مہدی آصفی کے انتقال پر اسمبلی نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا آیت اللہ آصفی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن آیت اللہ محمد مہدی آصفی کے انتقال پر اسمبلی نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے پیغام میں آیا ہے کہ آیت اللہ الحاج شیخ محمد مہدی آصفی جو ایک بابرکت اور پرثمر زندگی گزارنے کے بعد لقائے الہی سے جا ملے ہیں کی علمی، ثقافتی، سماجی اور سیاسی میدان میں ان گنت خدمات سب پر عیاں ہیں۔
مرحوم کے علمی کمال کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم ایک علمی اور باتقویٰ گھرانے سے تعلق رکھتے تھے آپ اپنے زمانے کے نامور مراجع عظام سے دینی علم حاصل کرنے کے علاوہ دانشگاہی علوم سے بھی بہرہ مند ہوئے اور آپ کی دسیوں مفید کتابیں دنیا کی زندہ زبانوں میں ترجمہ ہو کر معارف اھلبیت(ع) کے تشنہ افراد کی پیاس بجھا رہی ہیں۔
اسمبلی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم آیت آصفی اپنی گوناگوں علمی مصروفیات کے باوجود سیاسی اور سماجی میدان میں ایک مرد مجاہد کی طرح پیش پیش تھے انہوں نے صدام کے دور میں بعثی حکومت کے خلاف جہاد کرنے کے لیے ’’حزب الدعوۃ الاسلامیہ عراق‘‘ میں رکنیت اختیار کی اور سیاسی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امام خمینی (رہ) کے ہاتھ پر بیعت کر کے ولایت فقیہ کی راہ پر گامزن رہنے کا عہد کیا اور آخری عمر تک اس راہ پر گامزن رہتے ہوئے عراق میں اسلام ناب کے دشمن تکفیری ٹولوں سے مقابلے پر ڈٹے رہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مرحوم ہمیشہ مراجع تقلید کے مورد اعتماد تھے بعثی رژیم کی سرنگونی کے بعد رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے نجف اشرف میں نمایندہ ہونے کی حیثیت سے آپ نے خدمات انجام دیں۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی تاسیس کے ابتدائی ایام سے ہی اس کی اعلی کونسل کے رکن قرار پائے جبکہ دو سال کی مدت تک اسمبلی کے سکریٹری جنرل کے عہدہ پر بھی فائز رہے اور ہمیشہ دلسوزی کے ساتھ اسمبلی کے امور پر نگرانی رکھتے تھے۔
نجف اشرف میں مرحوم کی دینی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بیان کہا گیا ہے کہ نجف اشرف میں مدرسہ امام خمینی (رہ) کی بنیاد رکھنا اور اس میں دسیوں طالب علموں کی دینی تربیت کرنا امام خمینی(رہ) سے ان کے دلی لگاو کی علامت ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس عظیم المرتبت شخصیت کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی، مراجع عظام، حوزہ ہائے علمیہ اور مرحوم سے وابستگی رکھنے والے تمام افراد کو تسلیت اور تعزیت پیش کی ہے اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

توہين قرآن سے مسلمانوں كے اتحاد میں استحكام آيا ...
مسجد امام صادق(ع) کے شہدا کا کربلا اور نجف میں ...
نجف اشرف؛ عراقی وزیر اعظم کی موجودگی میں آیت اللہ ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
مصر کی تاریخی مسجد "ابراہیم دسوقی" کی پندرہ دنوں ...
پیپلز پارٹی کے شیعہ رہنما سپاہ صحابہ کے ہاتھوں ...
پيرس كی سب سے بڑی مسجد كی ڈاك ٹكٹ كی فروخت
حيات پيغمبر ہي ميں قرآن کے مرتب ہونے پر قرآني ...
مسجد، اسلامی اور دینی معرفت کا اصلی مرکز
صومالیہ کے وزير اعظم نے وزراء خارجہ، داخلہ اور ...

 
user comment