اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

علامہ ساجد نقوی: بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہے

کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہ
علامہ ساجد نقوی: بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہے

کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، سلامتی کونسل سمیت بین الاقوامی ادارے اس طرح کی ہرزہ سرائی کا نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ 

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت کابینہ کے دیگر وزراء کی جانب سے اس طرح کی بیان بازی نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ بھارت نے اپنا اعتراف جرم کر لیا ہے کہ وہ پاکستان میں امن و استحکام نہیں چاہتا۔ حالانکہ پاکستان اور پاکستانی عوام خطے میں امن و امان کے خواہاں ہیں۔
علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ لیکن اس وقت ہندوستان ایک غیر ذمہ دار ایٹمی ریاست کا کردار ادا کررہا ہے جس کا عالمی اداروں کونوٹس لینا چاہیئے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سی آئی اے نے القاعدہ کے قیدیوں کو اپنا جاسوس ...
مشی گن میں بين الاقوامی " عدل الہی اور امام مہدی ...
بانی پاکستان کے مزار کو بھی دھشتگردی کا خطرہ، ...
شام میں شيعہ عالم دين كو شہيد كرديا گيا
سراوان کے واقعے کی جلدازجلد تحقیقات کی جائيں گی
داعش کے دار الخلافہ النوری مسجد پر عراقی فوج کا ...
باران رحمت كے نزول كی دعا ، صومالیہ میں نماز ...
عراق میں ایران کے سینئر فوجی کمانڈر شہید
یورپ کی فٹ بال سوپرلیگ کے 17 کھلاڑی مسلمان ہوگئے
سانحہ پشاور۔۔۔۔اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

 
user comment