حرم حضرت عباس (ع) کے عہدہ داروں کی ایک ٹیم نے عراق کے جنگی علاقوں میں حاضر ہو کر نزدیک سے داعش کے خلاف جاری جنگ کا معائنہ کیا ۔
داعش کے خلاف جاری جنگ میں عراقی فورس کے ہم رقاب لڑنے والے عوامی رضاکاروں سے اس ٹیم نے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
حرم امام حسین اور حرم حضرت عباس علیہما السلام سے وابستہ رضاکار فورسز نے عراقی فوج کے ساتھ مل کر عراق کے کئی علاقوں کو دھشتگردوں سے آزاد کروایا اور انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
حرم حضرت عباس علیہ السلام کے امام جماعت شیخ صلاح الکربلائی نے عوامی رضاکاروں سے ملاقات میں کہا: ہمارے یہاں آنے کا مقصد آپ جوانوں کا شکریہ ادا کرنا اور آپ کی شجاعت کی داد دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس دلاور اور بہادر جوان کے پیروکار ہیں جس نے اپنے بازوں قلم ہونے کے بعد بھی پرچم اسلام کو سرنگوں نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ اس جنگ میں جہاد فی سبیل اللہ کی نیت کو فراموش نہ کریں اس لیے کہ جس مجاہد کی نیت الہی ہو وہ میدان جہاد میں اگر حالت خواب میں بھی مر جائے یا گھر واپسی کے راستے میں بھی مر جائے تو اس کی موت شہید کی موت اور اس کا ثواب شہید کا ثواب ہے۔
source : abna