اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

داعش کو ختم نہ کیا گیا تو تمام ممالک کی سلامتی خطرے میں ہو گی

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر داعش دہشت گردوں کو عراق میں ختم نہ کیا گیا تو دیگر عرب ممالک کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔ عراق کی مجلس اعلائے اسلامی ک
داعش کو ختم نہ کیا گیا تو تمام ممالک کی سلامتی خطرے میں ہو گی

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر داعش دہشت گردوں کو عراق میں ختم نہ کیا گیا تو دیگر عرب ممالک کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔
عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نے کویتی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ علاقے کے تمام ممالک کو داعش تکفیری گروہ کی جانب سے خطرہ لاحق ہے۔ عمار حکیم نے کہا کہ اس لڑائی میں عراق دنیا کے بہت سے ممالک کی نمائندگی کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقے کے دیگر ممالک پر حملہ، داعش دہشت گرد گروہ کے ایجنڈے میں شامل ہے لہذا اگر اس گروہ کو عراق میں ختم نہ کیا گیا تو مستقبل میں یہ گروہ دیگر عرب حکومتوں کا رخ کرے گا۔ انہوں نے اس نکتے کی جانب بھی اشارہ کیا کہ اس وقت عراق میں دہشت گردوں کا مقابلہ صرف عراقی فوج کررہی ہے اور کسی بھی ملک کی افواج اس میں شریک نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ عراق کو فوجیوں کی تعداد اور صلاحیتوں کی کمی کا نہیں بلکہ جنگی ساز و سامان کی قلت کا سامنا ہے۔ سید عمار حکیم نے امید ظاہر کی کہ داعش کے مقابلے کے لئے عالمی اتحاد سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گا۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment