اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن مرحوم آیت اللہ محمد مہدی آصفی کے چالیسویں کے پروگرام میں گزشتہ شب عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے خطاب کیا۔
بغداد میں منعقد ہوئے اس پروگرام میں عراقی پارلیمنٹ کے کئی نمائندوں کے علاوہ ملک کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔ عراقی وزیر اعظم نے اس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے اس مجاہد عالم دین کی راہ و روش پر چلنے کی تاکید کی۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا: مرحوم آیت اللہ آصفی نے اپنی عمر کے چالیس سال بعثی حکومت کے مظالم کے مقابلے میں عراق کی مظلوم عوام کا دفاع کرنے میں صرف کئے ہم کبھی بھی ان کے اس جانثاری کو فراموش نہیں کر سکتے۔
العبادی نے مزید کہا: عراقی عوام کو اپنے دینی علماء کی قدر کرنا چاہیے اور اپنی زندگی کے تمام لمحوں میں انہیں یاد رکھنا چاہیے۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا: آیت اللہ آصفی دھشتگردوں کے خلاف جنگ میں ہمیشہ عراقی مجاہدوں کے حامی تھے اور یہ چیز عراقی قوم کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
واضح رہے کہ آیت اللہ محمد مہدی آصفی، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی تاسیس کے ابتدا سے ہی اس ادارے کی اعلی کونسل کے رکن تھے جبکہ ابتدائی دو سالوں میں اس عالمی ادارے کے سکریٹری جنرل ہونے کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔
آپ چند سال مختلف بیماریوں میں مبتلا رہے اور آخر کار ۱۶ شعبان کو نماز صبح کے بعد دار دنیا سے رخصت ہو گئے۔
آپ کا جسد خاکی قم میں تشییع جنازہ کے بعد نجف اشرف منتقل کر دیا گیا اور حرم امیر المومنین میں دفن کیا گیا۔

source : abna