اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

۱۴ اگست پر کشمیر حریت کے رہنما عباس انصاری نے پاکستان کو مبارکباد دی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کے رہنما اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا محمد عباس انصاری نے 14 اگست اور یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے برصغیر کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مبارک دن قائد اعظم محمد علی جناح کا مسلمانوں کے
۱۴ اگست پر کشمیر حریت کے رہنما عباس انصاری نے پاکستان کو مبارکباد دی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کے رہنما اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا محمد عباس انصاری نے 14 اگست اور یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے برصغیر کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مبارک دن قائد اعظم محمد علی جناح کا مسلمانوں کے لئے الگ ملک کے حصول کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوا ہے اور یوں برصغیر میں ایک عظیم مسلم مملکت معرض وجود میں آئی۔ مولانا عباس نے اس موقعہ پر پاکستانی عوام، فوجی قیادت اور حکومت کو اپنی اور کشمیر کی پوری شیعہ قوم کی جانب سے تہنیت و مبارکبادی پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ مملکت خداداد پاکستان کو ترقی، پیشرفت اور کامیابی عطا کرے اور جس مقصد کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ کی رو سے پاکستان کو وجود میں لایا تھا اسے جلد از جلد عملی شکل عطا کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گذشتہ ساٹھ برس سے کشمیریوں کے حصول حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کی ہے اور کشمیریوں کے اس محسن نے ہمیشہ ہی سیاسی اور سفارتی سطح پر تحریک آزادی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو حصول مقصد تک اخلاقی، سیاسی، سفارتی اور بین الاقوامی سطح پر نہ صرف اپنی حمایت جاری رکھے گا بلکہ کشمیری عوام کے خواب کو بھی حقیقت میں بدلنے کے لئے اقوام عالم اور بین الاقوامی فورموں میں مسئلہ کشمیر کو پرزور طریقہ سے اٹھاتا رہے گا تاکہ یہ دیرینہ مسئلہ پرامن اور فوری طور حل ہوجائے۔

مولانا عباس انصاری نے کہا کہ ایک طرف پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کی حمایت کی ہے تو دوسری جانب بھارت نے ہمیشہ ہی ہمارے حقوق پر شبخون مارا ہے اور کشمیر میں گذشتہ ساٹھ برس سے انسانی حقوق کو بندوق کی نوک پر مسلسل پامال کیا جارہا ہے اور ایسے حالات میں بھارت کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کشمیر کی سرزمین پر اپنا جشن آزادی منائے۔ مولانا عباس انصاری نے اس موقعہ پر کشمیر کے حریت پسند عوام سے اپیل کی کہ 15 اگست کو ہمیشہ کی طرح یوم سیاہ مناکر بھارت کو ایک بار پھر یہ پیغام دیا جائے کہ کشمیری اپنی جدوجہد میں آج بھی ثابت قدم ہیں۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...

 
user comment