اردو
Thursday 28th of September 2023
0
نفر 0

سعودی عرب مدینے کی سات مساجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی نام نہاد ممتاز علماء کونسل کے رکن صالح فوزان نے دعوی کیا ہے کہ مدینے کی سات مسجدیں بدعت کی علامت ہیں اور انہیں ویران کئے جانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ مدینے کی ان سات مسجدوں کی تاریخ، جنگ
سعودی عرب مدینے کی سات مساجد کو منہدم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی نام نہاد ممتاز علماء کونسل کے رکن صالح فوزان نے دعوی کیا ہے کہ مدینے کی سات مسجدیں بدعت کی علامت ہیں اور انہیں ویران کئے جانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ مدینے کی ان سات مسجدوں کی تاریخ، جنگ خندق تک جا پہنچتی ہے۔ یہ مساجد، مسجد نبوی کے مغرب میں کوہ سلع کے دامن میں واقع ہیں۔ ساری دنیا کے مسلمان ان مسجدوں کو بڑی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان میں نماز پڑھتے ہیں۔ حج و عمرے کی غرض سے سفر کرنے والے لوگ مدینے پہنچ کر سب سے پہلے ان مساجد میں ہی جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں بہت سے تاریخی اور اسلامی مقامات آل سعود کے دربار سے وابستہ نام نہاد مفتیوں کے فتوؤں کی بنا پر منہدم کردیئے گئے ہیں۔ وہابی، تکفیری اور سلفی گروہ مسلمانوں کو کافر قرار دینے کے علاوہ مقبروں، زیارتگاہوں اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کی مسجدوں کو ڈھانے کا نظریہ رکھتے ہیں اور یہ ان کے اہم ترین نظریات میں شامل ہے کہ جن پر ان گروہوں نے عمل بھی کیا ہے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حرم امام رضا(ع) میں ایک فرانسیسی عیسائی نےمذہب حق ...
امام خامنہ ای عصر حاضر کے عظیم ترین مرجع تقلید ہیں
کشمیر میں امام خامنہ ای کے متعلق توہین آمیز خبر ...
کیا بغیر ویزا کے اربعین کے موقع پر عراق کا سفر ...
انڈونیشیا میں وہابیوں کا شیعوں کی مساجد اور ...
كينيا میں اسلام كی جانب رجحان میں اضافہ
مالی ؛ اھل بيت ( ع) كے ساتھ آشنائی كے موضوع پر ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
بحرین؛ محرم کے پرچم اور عزاداری کے بینر نصب کرنے ...
امام کعبہ سے استدعا ہے

 
user comment