اردو
Wednesday 8th of May 2024
0
نفر 0

ایک دہشتگرد گروہ نے دوسرے دہشتگرد گروہ کو ناجائز قرار دیا

کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور اس کے خلیفہ ابوبکربغدادی کو حرامی اور ناجائز قرار دیا ہے۔
ایک دہشتگرد گروہ نے دوسرے دہشتگرد گروہ کو ناجائز قرار دیا

کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور اس کے خلیفہ ابوبکربغدادی کو حرامی اور ناجائز قرار دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق القاعدہ کی جانب سے جاری کئے گئے آڈیو پیغام میں ایمن الظواہری کا کہنا تھا کہ وہ داعش اور اس کے خلیفہ ابو بکر البغدادی کی خلافت کو نہیں مانتے اور نا ہی ان کی ریاست کو جائز تصور کرتے ہیں، داعش کی بڑی غلطیوں کے باوجود اگر وہ خود عراق یا شام میں ہوتے تو بعض معاملات میں ان سے ضرور تعاون کرتے کیونکہ دونوں گروپوں کے درمیان مغرب کے خلاف لڑنے کے لیے تعاون کی گنجائش موجود ہے۔

واضح رہے کہ چند برس قبل تک داعش القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کی حلیف تھی تاہم گزشتہ برس سے دونوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور باہمی لڑائیوں میں دونوں نے ایک دوسرے کو کافی جانی نقصان بھی پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ داعش نے افغانستان میں طالبان کو بھی چلینج کررکھا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق پاکستان خفیہ طور پر اب طالبان کے بجائے داعش کی مدد کررہا ہے کیونکہ ادھر ترکی اور سعودی عرب بھی داعش کو مدد فراہم کررہے ہیں۔ طالبان کے سیکڑوں دہشت گرد داعش میں شامل ہوگئے ہیں اور افغانستان میں داعش ایک مضبوط دہشت گرد گروہ بن کر ابھر رہا ہے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

زائرین حسینی کی خدمت کرنے والا سب سے چھوٹا خادم
ایک اور ایرانی کمانڈر کی شام میں شہادت
صہيونی حكومت كی يونيورسٹی سے ہر سال ۲۵۰ ماہرين ...
اسلامی بينك كاری سيمينار كی بحرين ۱۷ویں ميزبانی ...
شام کے دو شیعہ علاقوں پر تکفیریوں کا حملہ، دو ...
ایران ہمیشہ سے ایک عظیم بحری طاقت رہا ہے: ایرانی ...
عراقی فوج دریائے دجلہ کے ساحل پر پہنچ گئی
کیا شریف خاندان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ ہے
افغانستان کے صوبہ قندوز سے طالبان کا فرار
ملائشياء كے مركزی بنك نے اسلامی ترقياتی بنك كا ...

 
user comment