اردو
Sunday 24th of November 2024
0
نفر 0

سعودی عرب نے صنعا میں 136 مساجد کو شہید کیا ہے

یمن کے دار الحکومت صنعا کے دفتر اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے اس شہر پر کئے جانے والے ظالمانہ حملوں کے دوران 136 مساجد کو شہید کر دیا ہے یا انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ صنعا کے دفتر اوقاف کے ڈائ
سعودی عرب نے صنعا میں 136 مساجد کو شہید کیا ہے

یمن کے دار الحکومت صنعا کے دفتر اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے اس شہر پر کئے جانے والے ظالمانہ حملوں کے دوران 136 مساجد کو شہید کر دیا ہے یا انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
صنعا کے دفتر اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل نے جمعرات کو سبا نیوز سے گفتگو میں کہا: صنعا کی 49 مساجد سعودی عرب کے براہ راست حملوں میں مسمار ہو گئی ہیں جبکہ 87 مساجد کو کلی جزئی نقصان پہنچا ہے۔
عبد القادر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 19 مساجد سنحان و بنی بہلول شہر میں، 13 مساجد ہمدان شہر میں، ۵ مساجد بلاد الروس میں، 3 مساجد بنی مطر، 3 شہر نہم میں، 4 خولان والحیمہ شہر میں، ایک حجانہ شہر میں اور ایک بنی حشیش شہر میں سعودی حملوں کی وجہ سے بطور کلی ویران ہو چکی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہید شدہ مساجد میں بہت ساری ایسی مساجد تھی جو یمن کے دینی تاریخی ثقافت کا حصہ اور سینکڑوں سال پرانی تھیں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نائیجیریا میں سات سو سے زائد شیعہ لاپتہ ہیں
پاکستان میں شدید بارشیں، سینکڑوں دیہات زیر آب
سانحہ مستونگ کے خلاف آج بھی بلوچستان میں ہڑتال
پاکستان کی فضا امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج ...
رہبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی (رہ) اور ...
مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ کنونشن کی ...
بحرین کے شیعہ سیاسی رہنماؤں کی درخواست مسترد
داعش کی شریعت میں جرائم کی سزا بدل گئی
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مسجد الاقصی كے منبر كی تعمير نو آزادی قدس كی نويد ...

 
user comment