’’موجودہ دور میں تکفیری رجحانات کا خطرہ‘‘ کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس آج بروز جمعرات قم کے مدرسہ علمیہ امام کاظم علیہ السلام میں منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس جو آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی ہے اس میں تکفیریت کے موضوعات پر لکھی گئی
’’موجودہ دور میں تکفیری رجحانات کا خطرہ‘‘ کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس آج بروز جمعرات قم کے مدرسہ علمیہ امام کاظم علیہ السلام میں منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس جو آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی ہے اس میں تکفیریت کے موضوعات پر لکھی گئی کتابوں اور مقالات کے مقابلے میں پہلے درجات حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
اس کانفرنس کی پہلی نشست میں اہم شخصیات آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ جعفر سبحانی، آیت اللہ تسخیری، آیت اللہ اعرافی، آیت اللہ بوشہری نیز بعض اہل سنت کے علماء نے تقاریر کیں۔
کانفرنس کے دوسرے حصے برجستہ شخصیات کی موجودگی میں بعض علمی موضوعات پر خصوصی نشستوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
source : abna24