اردو
Monday 6th of May 2024
0
نفر 0

نائیجیریا کی تحریک اسلامی اپنی پرامن جد وجہد جاری رکھے گی: محمد زکزاکی

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے واحد زندہ بچ جانے والے بیٹے محمد ابراہیم زکزکی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زاریا شہر میں عوام کے قتل عام کی ذمہ د
نائیجیریا کی تحریک اسلامی اپنی پرامن جد وجہد جاری رکھے گی: محمد زکزاکی

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے واحد زندہ بچ جانے والے بیٹے محمد ابراہیم زکزکی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زاریا شہر میں عوام کے قتل عام کی ذمہ داری مکمل طور پر فوج پر عائد ہوتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے افسوس کا ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ فوج، جو عوام کی جان و مال کے تحفظ کی اصل ذمہ دار ہے، زاریا شہر میں بے گناہوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا نائیجیریا کی فوج نے زرایا میں شہریوں کا قتل عام کیا، ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی، گھروں کو مسمار کیا اور ان کے مقدسات کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے شہری جیلوں میں بند ہیں جبکہ عوام کے قاتل کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں۔

آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے بیٹے نے مزید کہا کہ تحریک اسلامی ایک پرامن تنطیم ہے اور ہماری پرامن جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر کو صوبہ کادونا کے شہر زاریا میں امام بارگاہ بقیۃ اللہ اور اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے گھر پر حملہ کر کے سیکڑوں عزاداروں کو شہید اور سیکڑوں دیگر کو گرفتار کرلیا تھا۔ گرفتارکیے جانے والوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں جن کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہیومن رائٹس واچ نے فوج کے ہاتھوں نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یوم شہادت حضرت علی مرتضیٰ ؑ، امام بارگاہ بڈگام ...
شکار پور؛ امام بارگاہ ’’کربلائے معلیٰ‘‘ کے ...
تیس ہزار مسلمانوں کے اسلام فوبیا کے خاتمہ پرمبنی ...
كويت ؛ قرآن كريم كی نشر و اشاعت كے لیے ايك بہت بڑے ...
بحری انتفاضہ جاری
ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری میں مہدویت کے ...
آئندہ پانچ سال کے لئے رہبر انقلاب نے مجمع تشخیص ...
ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب+ عالمی ذرائع ابلاغ ...
اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...

 
user comment