مصر کے مفتی شوقی علام نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحسا کی امام رضا جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی، کہ جس میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہو گئے تھے، مذمت کی ہے۔ مصر کے مفتی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ فرقہ وارانہ جنگ خشک و تر سب کو ایک ساتھ جلا کر راکھ کر دے گی، کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد صرف امت اسلامیہ کو کمزور کرنا اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پھیلانا ہے۔ مصر کے مفتی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر عقیدے اور نظریات کے دفاع کے نام پر دہشت گردی، لوگوں کے قتل عام اور بم دھماکوں کو جواز فراہم کر کے علاقے کو فرقہ وارانہ جنگوں کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے الاحساء سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے سعودی عرب کے عوام سے کہا کہ وہ فتنہ اور اختلاف پیدا کرنے والے مبلغین کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہو جائیں۔
جامعہ الازہر نے بھی اپنے بیان میں الاحسا سانحے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دہشت گرد گروہوں کے بغض و عناد کانتیجہ ہے- جامعہ الازہر نے اپنے بیان میں اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی-
واضح رہے کہ جمعے کو سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحسا کی امام رضا جامع مسجد میں دہشت گردانہ حملے میں پانچ نمازی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
source : abna24