کی رپورٹ کے مطابق مصر کے نامور قاری قرآن راغب مصطفی غلوش آج صبح 77 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے انتقال کرگئے ہیں۔
گذشتہ چند مہینوں سے ان کی حالت خراب تھی۔ واضح رہے کہ راغب مصطفی غلوش 1317 ھجری شمسی میں مصر کے مغربی صوبہ طنطا کے برما نامی دیہات میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے نوجوانی میں ہی مکمل قرآن حفظ کرلیا اور 16 سال کی عمر میں مختلف محافل میں تلاوت قرآن کرنا شروع کردی اور 24 سال کی عمر میں باقاعدہ طور پر مصر کے ریڈیو اور ٹیل یویژن میں ان کی تلاوت قرآن نشر ہونے لگی۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں اپنے مخصوص انداز میں تلاوت کرکے لوگوں سے داد تحسین وصول کی۔
ایرانی قراء کے متعلق وہ کہتے تھے کہ ایرانی قراء کا مستقبل روشن ہے کیونکہ صوت و لحن اور تجوید میں ان کا کام بہت عمدہ ہے۔
یاد رہے کہ راغب مصطفی غلوش کو آج ان کے آبائی شہر برما میں تشییع جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا جائے گا۔
source : abna24