بين الاقوامی گروہ : صدر پاكستان آصف علی زرداری اور تركی كے صدر عبد اللہ گل نے ايك ٹيليفونك گفتگو كے دوران امريكی رياست فلوریڈا كے ايك چرچ میں قرآن كريم كی بے حرمتی كا جائزہ ليا ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے سعودی اخبار "الاقتصادیۃ " كے حوالے سے مزيد كہا ہے كہ اس ٹيليفونك گفتگو میں تركی اور پاكستان كے سربراہان مملكت نے اس قسم كے انتہاء پسندانہ اقدامات كی روك تھام كے لیے بين الاقوامی كوششوں پر زور ديا ہے ۔
صدر پاكستان آصف علی زرداری نے اس ٹيليفونك گفتگو میں اس قسم كی مجرمانہ حركتوں كا مقابلہ كرنے كے لیے "اسلامی امہ " كے باہمی اتحاد كی بھی تاكيد كی ہے ۔
انہوں نے اسی طرح فعال مسلمانوں اور اسلامی تنظيموں سے مطالبہ كيا كہ فلوریڈا میں واقع چرچ كے انتہاء پسند پادری "جونز" كے ہاتھوں قرآن سوزی كے سانحے كی بين الاقوامی اداروں كے ذريعے تحقيقات كروائی جائیں اور آئندہ اس قسم كے پست اقدامات كا سد باب كرنے كے لیے مؤثر پاليسی مرتّب كی جائے ۔
صدر پاكستان نے اس ٹيليفونك گفتگو كے آخر میں اس غير اخلاقی اقدام كی مذمت كرتے ہوئے كہا :قرآن كريم كی آتش سوزی سے ساری دنيا كے مسلمانوں كا غم و غصہ بڑھ رہا ہے ۔
source : http://www.iqna.ir