اردو
Thursday 21st of November 2024
0
نفر 0

فلسطین کی تحریک صابرین کے رہنما کے قتل کی سازش ناکام

غزہ پٹی کے شمال میں واقع تحریک صابرین کے رہنما کے گھر کو بم دھماکے سے ہلا کر رکھ دیا گیا۔ تحریک صابرین نے ایک بیان جاری کر کے اس خبر کی تایید کی اور کہا کہ تحریک کے رہنما ’’شیخ ہشام سالم‘‘
فلسطین کی تحریک صابرین کے رہنما کے قتل کی سازش ناکام

غزہ پٹی کے شمال میں واقع تحریک صابرین کے رہنما کے گھر کو بم دھماکے سے ہلا کر رکھ دیا گیا۔
تحریک صابرین نے ایک بیان جاری کر کے اس خبر کی تایید کی اور کہا کہ تحریک کے رہنما ’’شیخ ہشام سالم‘‘ کے گھر کے پاس ایک بم دھماکہ ہوا جس نے گھر کو شدید نقصان پہنچایا لیکن شیخ ہشام کو کوئی صدمہ نہیں پہنچا۔
اس بیان میں مزید آیا ہے کہ اس دھماکہ کا مقصد مقاومت کو صیہونی ریاست کا مقابلہ کرنے کی راہ سے منحرف کرنا اور خود فلسطینی تحریکوں کے اندر اختلاف پیدا کرنا ہے لیکن اس تحریک صابرین کا اسلحہ صرف صیہونی ریاست کے لیے ہی اٹھے گا۔
واضح رہے کہ ہشام سالم جو تحریک جہاد اسلامی کے ایک کمانڈر تھے ۲۰۱۴ میں انہوں نے غزہ پٹی میں تحریک صابرین کی بنیاد ڈالی۔
قابل ذکر ہے کہ بعض عربی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہشام سالم مستبصر علماء میں سے ہیں یعنی اہل سنت سے شیعہ ہوئے ہیں اور تحریک صابرین بھی فلسطین میں صیہونی حکومت کے خلاف لڑنے والی ایک شیعہ تحریک ہے جو حزب اللہ لبنان کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بنگلادیش میں حزب اختلاف کی اپیل پر دوسرے دن بھی ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
القاعدہ، حزب اللہ اور حماس (1)
بزرگ علما اور مراجع کی شرکت سے قم میں شہدا منی کی ...
لبنانی وزیر ترقیات: شیعہ مذہب کے نظریئے کی بنیاد ...
نجف اشرف میں ’’بین الاقوامی غدیر میڈیا ...
برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو ...
بيلجئم میں اسلام دشمنوں كی جانب سے قرآن مجيد كی ...
مجلس علمائے ہند نے سعودی عرب میں مسجد پر ہونے ...

 
user comment