اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

اسٹیٹ بینک آف پاکستان: پاکستان اور ایران کے درمیان بینکنگ کے شعبے میں تعاون کا جلد آغاز

کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اسٹیٹ بینک نے ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے مقامی بینکوں کو ایرانی بینکوں کے ساتھ براہ راست لین دین کرنے کی جلد اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان: پاکستان اور ایران کے درمیان بینکنگ کے شعبے میں تعاون کا جلد آغاز

کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اسٹیٹ بینک نے ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے مقامی بینکوں کو ایرانی بینکوں کے ساتھ براہ راست لین دین کرنے کی جلد اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستانی اداروں کے لئے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تجارت میں آسانی پیدا ہو گی اور رقوم کی وصولی اور منتقلی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایران کے سینٹرل بینک کو حکومت پاکستان کے فیصلہ سے آگاہ کیا جائے گا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے، ایران کے سینٹرل بینک کے ساتھ رابطے کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔ دوسری جانب ایران کا ملت بینک، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں آئندہ ماہ سے اپنی سرگرمیاں پھر سے شروع کر دے گا۔ سیؤل میں ملت بینک کے برانچ مینیجر کم تائے گل نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ہم مارچ کے اوائل میں بینکاری تعاون کا آغاز کر دیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے خلاف مغرب کی ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے سن دو ہزار نو میں ملت بینک کی سیؤل برانچ کی سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment