ہندوستان کے زیر کشمیر کے شہر سرینگر کے ایک مضافاتی علاقہ وانہامہ حضرت بل میں قابض فورسز اور عسکری پسندوں کے مابین مختصرجھڑپ کے بعد جنگجو جائے واردات پر ایک رائفل چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ ادھر پدگام پورہ پلوامہ میں شہتوت کی ایک نرسری میں فوج اور جنگجوؤں کے درمیان خون ریز تصادم آرائی میں دو جنگجو ہلاک جبکہ باقی جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوج کی ایک پارٹی پر حملہ کرنے کے بعد لشکر طیبہ کا ایک ڈویژنل کمانڈر ابو دجانہ سمیت 8 جنگجو محاصرے میں پھنسے تھے، بعد میں ملی ٹینٹوں اور حفاظتی عملے کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں دو جنگجو جان بحق ہوئے جبکہ بتایا جاتا ہے کہ باقی 8 سے 10 ملی ٹینٹوں کا گروپ فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ جھڑپ کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں لوگ بالخصوص نوجوان کاکہ پورہ کے علاوہ پہو، پنگلن، گوری پورہ اور ملنگپورہ سمیت کئی علاقوں میں گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے زوردار احتجاجی مظاہرے شروع کئے جس دوران کاکہ پورہ میں پولیس کی ایک گاڑی کو پتھراؤ کا نشانہ بنایا گیا۔ جھڑپوں کے دوران پولیس و فورسز نے کئی مقامات پر سنگباری کر رہے مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ اور ہوئی فائرنگ بھی کی۔
source : abna24