اردو
Wednesday 4th of December 2024
0
نفر 0

دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے :آئی ایس او پاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں حالات حاضرہ کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان اور کراچی میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی پر گہری تشویش ہے انہوں نے دہشت
دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے :آئی ایس او پاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں حالات حاضرہ کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان اور کراچی میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی پر گہری تشویش ہے انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کو استحکام پاکستان کے خلاف گہری ساز ش قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیںاور بزدلانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں انصر مہدی نے کہاہم وہ قوم نہیں جس کو مختلف قسم کی تکالیف دے کر یا ڈرا دھمکا کر خاموش کر دیا جائے۔ بلکہ ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے شہدا کی قربانیاں دی ہیںہم وارثان شہدا ہیں۔ ہم میں سے جب کوئی شہید ہو جاتا ہے تو ہمارا حوصلہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ اگر دہشت گردوں کا خیال ہے کہ بے گناہ اور محب وطن افراد جو ملک و قوم کے لئے رہنما اور امام کی حیثیت رکھتے ہیں کو شہید کرکے ملکِ پاکستان پر اپنا خوف و ہراس طاری کردیں گے تو یہ ان کی بھول اور خام خیالی ہے۔ ڈی آئی خان اور کراچی سانحہ سے ہم دل شکستہ ضرور ہیں لیکن ہمارے حوصلے پست نہیں، بلکہ اور بھی بلند ہوئے ہیں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

لیبیا ،عرب مملک کے درمیان طاقت آزمانے کا میدان بن ...
غرب اردن میں فلسطینیوں کے حملے میں 6 صہیونی فوجی ...
اپنے مال اور اولاد پر غرور نہ کریں
ایلہان عمر، امریکہ کے سیاسی معاشرے میں اسرائیل ...
آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک ...
پاکستان میں اہدافی دہشتگردی کا ایک اور سانحہ، ...
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
اپردیرمیں فورسزکے آپریشن کے دوران میجرسمیت 4 ...
ہندوستانی وزارت خارجہ: کشمیر داخلی معاملہ ہے، ...
اسلام اور مغرب کي نظر ميں دہشت گردي

 
user comment