اردو
Sunday 25th of August 2024
0
نفر 0

عدلیہ مخالف تقاریر، نوازشریف اور مریم نواز پر عبوری پابندی

پاکستان کی لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقریریں نشر کرنے پر عبوری پابندی عائد کر دی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور نون لیگ کے متعدد رہنماؤں کے خلاف عدلیہ مخالف تقریروں کے بارے میں دائر درخواستوں کی سماعت کی-

سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کو عدلیہ مخالف تقریر سے متعلق زیرالتوا درخواستوں کا پندرہ روز کے اندر فیصلہ سنانے کا حکم دیا ہے- لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ اس دوران نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز یا کوئی بھی دیگر شخص عدلیہ مخالف تقریر کرے گا تو پیمرا اس کی نشریات روک دے گا-

عدالت نے کہا ہے کہ پیمرا نگرانی کا عمل سخت کرے اور کوئی بھی توہین آمیز تقریر یا پروگرام نشر نہیں ہونا چاہئے- گذشتہ انتیس جنوری کو لاہور ہائی کورٹ میں نوازشریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ اور طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواستیں دائر کی گئی تھیں-

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پنجاب کی عدالت کا متعصبانہ رویہ، سپاہ محمد کے ...
ایران دنیا کی مظلوم قوموں کے لیے رول ماڈل ہے: ...
عمران خان سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم ...
شہید نمر کی پہلی برسی کی تقریب کا انعقاد قم میں ...
ہندوستان نے ایران کے ساتھ ہمہ جانبہ تعاون کو فروغ ...
ایران اور پاکستان تعلقات کی بہتری پر رہبر انقلاب ...
حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردی کے خاتمے میں سب ...
عدلیہ مخالف تقاریر، نوازشریف اور مریم نواز پر ...
تیونس کے عوام کی انقلابی تحریک کی سالگرہ کی ...
اسلام کي ترويج ميں رکاوٹيں

 
user comment