اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی ’’عمل اسلامی تحریک‘‘ کے سکریٹری جنرل کو پانچ سال آل خلیفہ کی جیل میں رکھنے کے بعد آج رہا کر دیا۔
شیخ محمد علی المحفوظ کو ۲۰۱۱ میں آل خلیفہ کی عدلیہ نے دس سال جیل کی سزا سنائی تھی اور آخر کار سپرئم کورٹ میں احتجاج کے بعد کورٹ نے پانچ سال کم کر کے پانچ سال کے لیے انہیں جیل میں بند کر دیا تھا۔
شیخ المحفوظ کی آزادی کی رہائی کے ساتھ ساتھ، اس تحریک کے دیگر عہدیداروں شیخ جاسم الدمستانی، اور سید مھدی ھادی الموسوی کو بھی رہائی ملی ہے۔
اس سیاسی رہنما اور عالم دین کو ایسے حال میں جیل سے رہا کیا گیا ہے کہ آل خلیفہ کی عدلیہ نے چند ماہ قبل ۸ افراد کو تاعمر جیل کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
واضح رہے کہ ہیومن راٹس واچ نے متعدد بار حکومت آل خلیفہ کو مخالفین پر ظلم و تشدد اور انہیں معلومی الزامات کی بنا پر جیلوں میں بند کئے جانے پر متنبہ کیا ہے۔
بحرین کی ’’عمل اسلامی تحریک‘‘ کے سکریٹری جنرل کو پانچ سال آل خلیفہ کی جیل میں رکھنے کے بعد آج رہا کر دیا۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی ’’عمل اسلامی تحریک‘‘ کے سکریٹری جنرل کو پانچ سال آل خلیفہ کی جیل میں رکھنے کے بعد آج رہا کر دیا۔
بحرین کی ’’عمل اسلامی تحریک‘‘ کے سکریٹری جنرل کو پانچ سال آل خلیفہ کی جیل میں رکھنے کے بعد آج رہا کر دیا۔
source : abna24