اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

کرگل میں جشن بعثت رسول(ص)، ایران سے خصوصی مہمانوں کی شرکت

خصوصی مہمان نے کرگلی قوم کو ولایت مداری ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ولی الامر المسلمین کی سرزمین سے پیغام سلام پہونچایا۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سالہاے گذشتہ کی طرح اس سال بھی بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے اہتمام سے جامع مسجد کرگل میں جناب حجة الاسلام آقائی سید حسین میر واعظ ٹاون کی صدارت اور مولانا سجاد کلیم کی نظامت میں
کرگل میں جشن بعثت رسول(ص)، ایران سے خصوصی مہمانوں کی شرکت
خصوصی مہمان نے کرگلی قوم کو ولایت مداری ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ولی الامر المسلمین کی سرزمین سے پیغام سلام پہونچایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  سالہاے گذشتہ کی طرح اس سال بھی بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے اہتمام سے جامع مسجد کرگل میں جناب حجة الاسلام آقائی سید حسین میر واعظ ٹاون کی صدارت اور مولانا سجاد کلیم کی نظامت میں برگذار ہوئی اس محفل میں اسلامی جمہوری ایران سے آئے ہوے دو اسلامی اسکالر و سماجی کارکن نے بھی شرکت کی محفل جشن صبح دس بجے  جناب سجاد طالب علم دارالقرآن منجی گوند کی تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوئی  اس کے بعد استاد مطہری اسکول فوکر جناب شیخ مسلم صادقی نے نعت رسول مقبول پڑھی اور اس کے بعد جناب ایم ایل اے کرگل و آئی کے ایم ٹی کے بنیادی ممبر جناب الحاج  اصغر علی کربلائی نے تقریرکی۔ کربلائی صاحب پانچ مہینہ کے بعد مومنین سے ملے تھے اور مومنین اُن کی دلربا و سبق آموز تقریریں سُننے کے خواہاں تھے ۔ کربلائی صاحب نے بعثت ومعراج کے فلسفہ پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوے مومنین کو اہداف بعثت کا تذکرہ کیا  اُنہوں نے کہا حضور اکرم ۖ اپنے قوم کو بیداری  کا درس دینے کیلئے مبعوث ہوے تھے ۔ حضوراکرم ۖ  کا اولین ترجیحی کام دین وقوم سے ہمدردی ہے ۔جس کی بنا پر سارے عالم کے مستضعفین کے دل جیتنے  میں کامیاب ہوے ۔کربلائی صاحب نے ہمدردی کے نمونہ میں جان ومال فدا کرنے والے افردا کی مثال پیش کی اور مومنین سے  مالی امداد اور خمس و زکواة کی آدیگی کا مشورہ دیا ۔ جناب ا یم ایل اے نے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی بہترین کارکردہ گی کا بیان کرتے ہوے کہا کہ آج کرگلی قوم کا نام پورے ہندوستا ن بلکہ ہندوستان سے باہر بھی ایک بیدار اور غیور قوم کے نام سے جانا جاتا ہے تو یہ صرف آئی کے ایم ٹی کے کارکنوں کی کارکردہ گی کا اثر ہے ۔ اس کے بعد مہمان عزیز جناب حجة الاسلام آقائی برائتی نے غیور قوم  سے خطاب کیا ۔ مہمان نے کرگلی قوم کو ولایت مداری ہونے پر مبارک باد پیش کیا اور ولی الامر المسلمین کی سرزمین سے پیغام سلام پہونچایا ۔آقائی برائتی نے کہا کہ میں نے کرگل کا نام بارہا سنا  تو تھا لیکن دیکھا کھبی نہیں تھا اور دل ہی دل میں کرگلی قوم سے ملنے کا عشق بڑھتا چلا جا رہا تھا ۔ اور آج خدا لاکھ لاکھ شکر کرتا ہوں کہ میرا  اپنا آرزو پورا ہوا ۔ مہمان عزیز نے قوم کرگل کو امام خمینی کے سچے عاشق ہونے پرمبارک باد پیش کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ امام اُمت نے حضور اکرم ۖ کی طرز زندہ گی پر زندہ گی گذاری اور جناب رسالت ماب کی طرح یتیمی میں قوم کا علمدار بننے کا شرف ملا ۔امام اُمت کا عقیدہ یہ تھا کہ جو بھی اللہ کیلئے کام کرے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے ہیں۔ مہمان عزیز نے امام حسین کی اسلام کی تئیں دی گئی قربانیوں کوہمارے لیئے نمونہ عمل بتایا گیا اور زور دار آوازوں میں لبیک یا حسین لبیک یا زھراء لبیک یا زینب لبیک یا خمینی لبیک یا خامنائی کا نعرہ لگایا جس کا جواب اہل محفل نے یک زبان ہوکر دیا ۔ اس کے بعد صدر محفل نے تمام حاضرین محفل اور مہمانوں کا شکریہ آداء کیا صدر محفل نے آئی کے ایم ٹی کے مختلف شعبہ جات ۔ بسیج امام کے جوانوں۔ بسیج زینبیہ ، بسیج روحانیون ، باقریہ ، مطہری ، جامعہ امام خمینی، جامعہ فاطمہ زھراء ، دارالقرآن زینبیہ اور کیچن کے مسولین سمیت تمام لوگوں کی دنیوی و اخروی ترقی کے بارے میں دعا کی محفل کے بعد مہمانوں نے بسیج روحانیون سے خصوصی ملاقات کی جس میں مہمان عزیز نے علما کو سب سے زیادہ معاشرہ میں رہ رہے جوانوں کے ساتھ دلچسپی لینے کی ہدایت دی اور کہا جوان نسل کی اگر تر بیت ہوجاے تو وہ ایک معاشرہ کو تبدیل کر دیتا ہے امام اُمت نے جوانوں کی مدد سے ہی ایران کو اسلامی بنادیا۔ عراق کے توسط  اور عرب کی مددسے مغربی ممالک نے ایران پر دباو ڈالنے کی جب کوشش کی تو جوانوں نے ہی اسلام اور ایران کو بچایا تھا آج ہم روحانیون کو بھی نسل جوان کے ساتھ بہت ہی قریب آنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے بعد مہمانوں نے دارالقرآن زینبیہ کے بچوں سے ملاقات کی اور پھر باقریہ کے ممبران اور مطہری کے ممبران سے ملاقات کی ان ملاقاتوں کے بعد ایران سے آئے ہوئے مہمانان بہت ہی حیران ہوئے اور داد دینے لگے۔ کہا کہ ہم آئی کے ایم ٹی کے ان کار کردیوں کو دیکھ کر بہت ہی خوش ہوئے ہیں اور واقعا یہ ایران ثانی ہے کہ جس میں کام بھی ہوبہو ایران کی طرح چل رہا ہے اس کے بعد مہمانوں کی ملاقات جناب سرپرست اعلی ٰشیخ محمد حسین ذاکری اور جناب الحاج اصغر علی کربلائی سے ہوئی ۔ اور آخر میں بسیج امام کے جوانوں سے ملاقات ہوئی ۔ جس میں بسیج کو خلوص نیت کے ساتھ مزید فعالیت انجام دینے کی ہدایت دی اور آئی کے ایم ٹی کی فعالیات کو خصوصی طور ایران کے لوگوں، بزرگوں، سماجی کارکنوں اور بالاخص ولی الامر المسلمین کے دفتر میں بیان کرینگے ۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کمبوڈیا: اہل سنت کے عالم دین مدینہ منورہ میں حصول ...
بنگلادیش میں حزب اختلاف کی اپیل پر دوسرے دن بھی ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
القاعدہ، حزب اللہ اور حماس (1)
بزرگ علما اور مراجع کی شرکت سے قم میں شہدا منی کی ...
لبنانی وزیر ترقیات: شیعہ مذہب کے نظریئے کی بنیاد ...
نجف اشرف میں ’’بین الاقوامی غدیر میڈیا ...
برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو ...
بيلجئم میں اسلام دشمنوں كی جانب سے قرآن مجيد كی ...

 
user comment