۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے انفارمیشن سینٹر نےشام کے علاقے خان طومان میں اپنے جوانوں کی گرفتاری سے متعلق خبروں کو پروپیگنڈہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شام کی حکومت کے مخالف مسلح گروہوں کا یہ دعوی کہ حزب اللہ کے جوان ان کی
۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے انفارمیشن سینٹر نےشام کے علاقے خان طومان میں اپنے جوانوں کی گرفتاری سے متعلق خبروں کو پروپیگنڈہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شام کی حکومت کے مخالف مسلح گروہوں کا یہ دعوی کہ حزب اللہ کے جوان ان کی قید میں ہیں بے بنیاد ہے- واضح رہے کہ دہشت گرد گروہوں نے یہ دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے پانچ افراد کو دو افغان شہریوں کے ہمراہ خان طومان میں گرفتار کر لیا ہے- دہشت گردوں نے اسی کے ساتھ یہ بھی دعوی کیا ہے کہ انہوں نے خان طومان شہر پر بھی قبضہ کر لیا ہے - دوسری جانب شام کی فوج نے خان طومان شہر پر قبضہ کر لینے کے دہشت گردوں کے دعوے کی تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس شہر میں جنگ بدستور جاری ہے
source : abna24