اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتے کے روز دسویں پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی افتتاحی تقریب کے نام اپنے پیغام میں، دسویں پارلیمانی انتخابات میں عوام کی بھر شرک
ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتے کے روز دسویں پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی افتتاحی تقریب کے نام اپنے پیغام میں، دسویں پارلیمانی انتخابات میں عوام کی بھر شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: دسویں پارلیمنٹ کے نمائندوں سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ انقلابی اور اسلامی معیاروں اور اصولوں کے مطابق عالمی سامراجی طاقتوں کی گھناؤنی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ، قومی اور ملکی مفادات کےتحفظ کے سلسلے میں اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داریوں کو پورا کریں ، ایرانی عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین قراردیں اور مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں حکومت اور دیگر اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

رہبر انقلاب نے اس پیغام میں فرمایا کہ ایرانی قوم نے پارلیمانی انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کے ذریعے اسلامی جمہوری نظام کے ساتھ اپنی دیرینہ بیعت کا اعادہ کیا اور دشمنوں اور بدخواہ عناصر کو ایک بار پھر مایوس کردیا- آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ علاقے اور دنیا کے طوفانی حالات اور تسلط پسندوں اور ان کے حامیوں کی سازشوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو ماضی سے زیادہ پیچیدہ صورتحال سے دوچار کردیاہے- آپ نے فرمایا کہ ایسے حالات سے مقابلے کےلئے ہوشیاری، پختہ عزم و ارداے اور تمام حکام کی جانب سے جدت عمل کی ضرورت ہے-

واضح رہے کہ ہفتے کے روز رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ ، اور صدر حسن روحانی، خبـرگان کونسل کے سربراہ آیت اللہ جنتی ،مجمع تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی اور دیگر اعلی سول اور فوجی حکام کی موجودگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام کی موجودگی میں ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھایا۔

پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب سے صدر حسن روحانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اور حکومت کا باہمی تعاون مضبوط اور مستحکم طریقے سےجاری رہےگا۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment