اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

ترکی میں دھماکوں پر ایرانی وزیر خارجہ کی شدید مذمت

کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی کے اتاترک ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکوں کی مذمت اور ان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جس کا سب کو ملکرمقابلہ کرنا چاہیے۔
ترکی میں دھماکوں پر ایرانی وزیر خارجہ کی شدید مذمت

کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی کے اتاترک ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکوں کی مذمت اور ان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جس کا سب کو ملکرمقابلہ کرنا چاہیے۔

ظریف نے کہا کہ دہشت گرد دہشت گرد ہیں اور ان کی اچھے اور برے دہشت گردوں میں تقسیم کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ بعض علاقائي ممالک نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرکے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے ۔ ظریف نے کہا کہ اتاترک ایئر پورٹ پرحملہ دہشت گردی کی بدترین صورت ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے دہشت گردی کو عالمی خطرہ قراردیتے ہوئے اس کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی تاکید ہے۔

واضح رہے کہ کہ کل رات ترکی کے شہر استنبول میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے تین خودکش حملوں ميں 36 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوگئے ہیں۔ترک حکام نے حملے کا ذمہ دار داعش کو قراردیا ہے۔ داعش وہی دہشت گرد تنظیم ہے جسے ترکی ، سعودی عرب، قطر اور اسرائیل شام میں صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے استعمال کررہے تھے اور ترکی نے اس دہشت گرد تنظیم کو شام کے خلاف لڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کئے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment