اردو
Thursday 25th of July 2024
0
نفر 0

مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، نومنتخب ضلعی کابینہ سے علامہ اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا

کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان کر دیا، ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے نامزد ضلعی کابینہ علامہ سید اقتدار حسین نقوی
مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، نومنتخب ضلعی کابینہ سے علامہ اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا

کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان کر دیا، ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے نامزد ضلعی کابینہ علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا، نامزد کابینہ میں مولانا عمران ظفر ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سید وسیم عباس زیدی فنانس سیکرٹری، سید دلاور عباس زیدی سیکرٹری فلاح وبہبود، سید علی رضا بخاری سیکرٹری تعلیم، زاہد حسین سوری سیکرٹری شماریات، مولانا قاری سلمان علی سیکرٹری روابط اور مرز اوجاہت علی بطور سیکرٹری تنظیم سازی شامل ہیں۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے اس موقع پر کہا کہ 2ستمبر کو لاہور میں دیے جانے والے دھرنے کو حکومت کی یقین دہانی کے بعد موخر کیا ہے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو تو دوبارہ دھرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو بھی متنبہ کرتے ہیں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس میں کوئی رُکاوٹ نہ ڈالے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے ملت تشیع کا نمائندہ بہت جلد ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کرے گا اور عزاداروں، بانیان مجالس اور لائسنسداروں کے مسائل کو حل کرایا جائے گا۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment