اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے دو شیعہ نوجوان نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد وہابی تکفیریوں کی دہشت گردی کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔
یہ دو فلیپینی شیعہ گویا بھائی تھے ایک کا نام "خمینی گورو" اور دوسرے کا نام "نتالیہ گورو" تھا۔ دونوں ماروی شہر کے باشندے تھے اور نماز جمعہ کے بعد "مسجد کربلا" سے موٹر سائکل پر سوار ہو کر گھر جارہے تھے کہ "پامپنگ" نامی شاہراہ پر دشمنان دین و انسان کے حملے کا نشانہ بنے۔
ابو سیاف کے دہشت گرد ٹولے نے دھمکی دی ہے کہ تمام شیعیان فلپائن کو قتل کرے گا۔
ماروی شہر کے 99 فیصد باشندے مسلمان ہیں اور بہت سارے شیعہ اور سنی خاندان اسلامی انقلاب سے متاثر ہیں اور اسی بنا پر وہ اپنے بچوں کے نام "خمینی"، "مطہری" اور "بہشتی" رکھتے ہیں۔
ابو سیاف کے دہشت گرد ٹولے نے دھمکی دی ہے کہ تمام شیعیان فلپائن کو قتل کرے گا۔