اردو
Saturday 21st of September 2024
0
نفر 0

مدافع حرم شہیدوں کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

مدافع حرم شہیدوں کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

حرم اہلبیت اطہار کی حفاظت میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ایران کے سات شہید کمانڈوز کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی-

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے سات شہید کمانڈوز کے اہل خانہ اور لواحقین سے ملاقات میں شہدا کے اعلی و ارفع مقام  کو خراج تحسین پیش کیا-

رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر فرمایا کہ یہ شہداء نہ صرف فوج بلکہ پوری قوم کے لئے باعث افتخار ہیں-

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے خطاب کے دوران فرمایا کہ ان شہداء کی تشیع جنازہ کے موقع پر بعض شہیدوں کی ازواج نے ایسے اعلی مفاہیم کی حامل باتیں کہیں، جو مادی انسانوں کی سمجھ سے بالاتر ہیں- آپ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ شہدائے حرم ہی تھے کہ جنھوں نے دشمن کو دھول چٹائی اور ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا، فرمایا کہ اگر بدخواہوں اور فتنہ پروروں کو، جو امریکہ اور صیہونی حکومت کے آلہ کار ہیں، حرم حضرت زینب سلام اللہ تک پہنچنے سے روکا نہ گیا ہوتا تو تہران، فارس، خراسان اور اصفہان میں انھیں روکنا پڑتا-

واضح رہے کہ شہدائے حرم، ان شہیدوں کو کہا جاتا ہے جنھوں نے شام میں نواسی رسول حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے کا دفاع اور حفاظت کرتے ہوئے راہ خدا میں اپنی جان، قربان کر دی-  

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل: صرف اسرائیل کو داعش سے ...
آل سعود کے خلاف یمنیوں کو حج سے محروم کرنے پر صنعا ...
بحرینی سکیورٹی فورسز کا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ...
شیخ نمر کی دیت سعودی حکومت کی سرنگونی ہو گی: آیت ...
نیوکاسٹل میں مساجد کے کھلے دروازے کا خیر مقدم
صیہونی فوج نے زخمی فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے ...
ترکی کے شہر ترابزن میں ایک کلیسا کو مسجد میں ...
اردن میں "خواتين كی سماجی سرگرميوں كے بارے میں ...
میانمار میں مسلمانوں کی ناگفتہ بہ صورتحال
افغانستان؛ قندوز میں دو بم دھماکے، دسیوں افراد ...

 
user comment