اردو
Friday 27th of December 2024
0
نفر 0

سعودی لڑاکا طیاروں کی یمن کے پانچ صوبوں میں رہائشی مکانوں پر بمباری

سعودی لڑاکا طیاروں کی یمن کے پانچ صوبوں میں رہائشی مکانوں پر بمباری

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے پانچ صوبوں میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

 یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب، حدیدہ، تعز، الحجہ اور صعدہ میں رہائشی علاقوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔
 سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب میں ایک بار پھر کلسٹر بم برسائے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
 یمنی ذرائع نے صوبہ صعدہ کے شہر کتاف اور صوبہ حجہ کے شہر میدی کو سات بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔  
 صوبہ تعز کے شہر المخا پر بھی سعودی بمباری میں متعدد مکانات کے تباہ ہونے کی خبر ہے۔
 سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تقریبا دو سال سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آیت اللہ شیخ نمر کی نیابت میں زیارت امام حسین (ع) ...
مسلمانوں،عیسائیوں اوریہودیوں کی توہین؛
حضرت اویس قرنی(رض) کے مزار کو دھماکہ خیز مواد سے ...
فرانس میں مساجد کی بے حرمتی کے خلاف جزیرہ "مایوت" ...
فرانس میں حلال مصنوعات كے استعمال میں اضافہ
آل سعود کی نااہلی سے منیٰ حاجیوں کی قتلگاہ بنا
مظلوم شہید کا ناحق بہایا جانے والا خون جلد اپنا ...
ہندوستان ؛ مسلمانوں كے خلاف تعصب میں اضافہ
لاہور؛ سٹی 42 ٹی وی چینل پر دہشتگردوں کی فائرنگ
آیت ‌الله جوادی آملی: خداوند عالم عدل محض ہے

 
user comment