اردو
Friday 3rd of May 2024
0
نفر 0

ایران اور پاکستان تعلقات کی بہتری پر رہبر انقلاب کی خاص توجہ ہے: ایرانی ثقافتی قونصلر

پاکستان میں تعینات ایران کے ثقافتی قونصلر نے پاک، ایران دوستانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای ان تعلقات کی مضبوطی اور توسیع پر خصوصی توجہ دیتے ہیں.

یہ بات 'شہاب الدین دارایی' نے گزشتہ روز پاکستان کی 'قائداعظم یونیورسٹی' کے پروفیسر اور طلبا پر مشتمل وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قیادت و تمام شعبوں کے متعلقہ حکام پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں.

انہوں نے مزید کہا پاک،ایران مشترکہ سرحد 900 کلومیٹر ہے مگر دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور مذہبی رشتہ ہزاروں سال پرانا ہے.

ایران کے ثقافتی قونصلر نے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی، تعلیمی، یونیورسٹی سمیت سماجی اور ثقافتی میدان میں مشترکہ سرگرمیوں اور تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا.

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ ثقافتی تعاون کے معاہدے کی اگلے تین سال کے لئے توثیق کردی گئی ہے تاہم اس معاہدے کے نکات کو مکمل نافذ کرنے کے لئے دونوں ممالک کے حکام کو موثر اقدامات اٹھانے ہوں گے.

شہاب الدین دارایی نے بتایا کہ رواں سال ایران میں پاکستان کے ثقافتی ہفتے کا انعقاد کیا جائے گا.

اس نشست میں قائداعظم یونیوسٹی کے شعبہ ایشیائی تہذب کے سربراہ پروفیسر غنی الرحمن نے پاک،ایران سائنسی، تعلیمی اور یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا.

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد کے عالمی دن کی مناسبت سے ائمہ جماعات کی رہبر ...
پاکستانی روزنامے کی حکومت پاکستان کو اسرائیل کے ...
آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک ...
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین کا امام ...
بولیویا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اپنے اعلی حکومتی ...
مذہب تشیع کی پیروی کرنا بالکل صحیح ہے: مصری معروف ...
قرضاوی: منیٰ کے حادثے میں مسلمانوں کے قتل عام پر ...
غير قانوني حکومت اور بچوں پر ظلم
عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب

 
user comment