اردو
Monday 6th of May 2024
0
نفر 0

پاکستانی صدر کی تنخواہ میں 6 لاکھ روپے بڑھا دی گئی

پاکستانی صدر کی تنخواہ میں 6 لاکھ روپے بڑھا دی گئی

کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مالی سال 2017-18 ءمیں پاکستان کے صدر ممنون حسین کی تنخواہ 6 لاکھ روپے بڑھا دی گئی ہے اور اب ان کی تنخواہ ماہانہ الاﺅنسز کے اضافے کے ساتھ 10 لاکھ روپے سے بڑھ کر 16 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے پیش کئے گئے بجٹ میں صدر ممنون حسین کی تنخواہ میں اضافے کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر کا بجٹ 91 کروڑ 67 لاکھ روپے سالانہ کر دیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ایوان صدر کیلئے95 کروڑ 96 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اورایوان صدر کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کیلئے 65 کروڑ 33 لاکھ روپے جبکہ ایوان صدر کی تزئین و آرائش کیلئے بھی دو کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ممنون حسین کے صوابدیدی فنڈز کیلئے 10 لاکھ روپے، ایوان صدر کے باغیچوں کیلئے 4 کروڑ13 لاکھ روپے،گاڑیوں کیلئے 3 کروڑ 97 لاکھ روپے، ڈسپنسری کیلئے 2 کروڑ 12 لاکھ روپے جبکہ صدر مملکت کے بیرون ممالک دوروں کیلئے 1کروڑ32 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم کے دفتر کا بجٹ 91 کروڑ 67 لاکھ روپے سالانہ کر دیا گیا ہے۔ ایسا ملک کیسے مزید غریب نہ ہو ، جہاں کے حکمراں عیش و عشرت پر اربوں روپے خرچ کریں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

كويت ؛ قرآن كريم كی نشر و اشاعت كے لیے ايك بہت بڑے ...
بحری انتفاضہ جاری
ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری میں مہدویت کے ...
آئندہ پانچ سال کے لئے رہبر انقلاب نے مجمع تشخیص ...
ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب+ عالمی ذرائع ابلاغ ...
اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...
الازہر نے آثار قدیمہ کی مسماری کو حرام قرار دے دیا
تصویر کے سامنے نماز
عید فطر کے موقع پر رہبر انقلاب نے ۹۳۰ قیدیوں کی ...

 
user comment