اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

لندن میں دھشتگردانہ حملہ، 54 ہلاک اور زخمی

لندن میں دھشتگردانہ حملہ، 54 ہلاک اور زخمی
برطانیہ میں تشدد کے 5 واقعات میں 8 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پہلے واقعے میں لندن برج پر تیز رفتار گاڑی نے راہ گیر کچل دیئے جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے تاہم واقعے کے بعد لندن برج کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور برج کے قریب ریلوے اسٹیشن کو بھی بند کردیا گیا۔ برطانوی پولیس کے مطابق گاڑی سے 3 افراد نے اتر کر لوگوں پر فائرنگ کی اور چاقوؤں سے حملہ کیا جس سے خوفزدہ ہو کر وہاں موجود کئی افراد نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

دوسری جانب بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں فائرنگ اور چاقو سے حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں 2 حملہ آور مارے گئے جبکہ حملوں میں ملوث ایک شخص کو ووکس ہال سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں لندن میں تشدد کے واقعات کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے سیکورٹی اجلاس طلب کرلیا، انہوں نے کہا کہ لندن واقعات کو ممکنہ دہشتگردی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...

 
user comment