کی رپورٹ کے مطابق ابوبکر الصادق نامی ایک گروہ نے جو لیبیا کی نیشنل آرمی کی کمان سے وابستہ بتایا جاتاہے اعلان کیا ہے کہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو گذشتہ جمعےکی شام ملک کے مشرق میں قائم پارلیمنٹ کے معافی کے قانون کے تحت رہا کردیا گیا ہے۔
مذکورہ گروہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے مغربی شہر الزنتان کی جیل سے رہا ہونے کے بعد سیف الاسلام قذافی ملک کے اندر ہی کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔
ابوبکر الصادق نامی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ سیف الاسلام کو ملک کی پارلیمنٹ سے وابستہ لیبیا کی عبوری حکومت کی وزارت قانون کی درخواست اور عام معافی کے قانون کی منظوری کے بعد رہا کیا گیا ہے - الزنتان شہر مذکورہ مسلح گروہ کے کنٹرول میں ہے۔