اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

سپاہ کےاعلی کمانڈروں کی رہبرمعظم انقلاب اسلامی سےملاقات/میزائل شعبہ میں تلاش و جد وجہد کیجئےاور دشمن کو زوردار تھپڑ رسید کیجئے

کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شام کے صوبہ دیرالزور ميں داعش کے ٹھکانے پر ایرانی سپاہ کے میزائل حملے کے بعد سپاہ کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں دشمن کافی حساس ہے لہذا میزائلوں کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے، ترقی اور پیشرفت کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے میزائل کے شعبہ میں ایرانی سپاہ کی کارکردگی کو قابل قدر قراردیتے ہوئے فرمایا: " آپ کا کام بہت اچھا اور عالی تھا اللہ تعالی آپ کے اس عمل کو قبول فرمائے یہ رمضان المبارک کی اہم عبادت ہے۔"
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن کو ہمارے میزائل سسٹم کے بارے میں کافی حساسیت ہے لہذا اس شعبہ میں جتنی ممکن ہوسکے ترقی و پیشرفت جاری رکھنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کام کیجئے ، تلاش و جد وجہد کیجئے اور دشمن کو زوردار تھپڑ رسید کیجئے۔ اس ملاقات میں سپاہ کے اعلی کمانڈروں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر لیلۃ القدر نامی میزائل حملے کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رہبر انقلاب اسلامی نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں ...
بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی ...
داعش، سلفیت اور اخوان المسلمین کی انتہا پسندی کا ...
شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ ...
مارسيل میں جامع مسجد كی تعمير كی دوبارہ اجازت دے ...
حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...

 
user comment