کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور چین کے درمیان ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقے میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے۔
ہندوستانی فوجی حکام نے دعویٰ کیا کہ لداخ میں پنگونگ جھیل کے قریب چینی فوجیوں نے بھارتی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور دو بار بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا۔دونوں افواج میں معمولی جھڑپ ہوئی اور صورت حال کو فوری طور پر کنٹرول کرلیا گیا، دونوں افواج اپنی اپنی پوزیشنز پر واپس چلی گئیں جس کی وجہ سے معاملہ سلجھ گیا۔واقعے کے بعد چین اور بھارت کے اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں سرحدی کنٹرول اور تنازعات پر گفتگو ہوئی۔